بحران زدہ معیشت کی مدد کے لیے آئی۔ایم۔ایف ٹیم کا کل دورہ مصر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-02

بحران زدہ معیشت کی مدد کے لیے آئی۔ایم۔ایف ٹیم کا کل دورہ مصر

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک فنی ٹیم چہارشنبہ کو مصر کا دورہ کرنے والی ہے تاکہ مصر کی بحران زدہ معیشت کو فروغ دینے کیلئے 4.8 بلین ڈالرس قرض پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ مصری کابینہ کے ترجمان علا الحدیدی نے بتایاکہ مصر فنڈ پر وفد کے ساتھ قطعی سمجھوتہ کا خواہاں ہیں جس کے نتیجہ میں مصر کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ کابینی منصوبہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے بات چیت کے قطع نظر مصری معاشی اصلاحات پروگرام جاری ہیں۔ ترجمان نے یہ بات بتائی۔ اس وقت مصر، حسنی مبارک کی جنوری 2011ء میں معزولی کے بعد گذشتہ 2 سالوں سے ملک میں ہلچل اور عدم استحکام سے ملئک کی معیشت ڈگمگا رہی ہے۔ لہذا قاہرہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرض حصول کی جدوجہد کررہا ہے۔ تاکہ معیشت کو سہارا دیا جاسکے۔ گذشتہ 8ماہ کے دوران ملک کا بجٹ خسارہ 21.5بلین ڈالر سے متجاوز ہوگیاہے۔ اس ہفتہ کے اوائل میں مصری وزارت فینانس نے یہ بات بتائی۔

IMF team to arrive in Egypt on Wednesday for loan talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں