Bangladesh PM Sheikh Hasina pledges to punish online insults against Islam
وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے آج عہد کیا کہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے اسلام کی اہانت کے قصور وار پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ دائیں بازو کی اسلام پسند جماعتوں نے ملحد بلاگرس کے خلاف سڑکوں پر مہم میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ حسینہ نے کل شب حکمراں عوامی لیگ کی ایک میٹنگ میں کہا "آپ (اسلامی جماعتوں) کو کوئی تحریک چلانے کی ضرورت نہیں ہے بہ حیثیت مسلمان میری ذمہ داری ہے کہ کارروائی کروں"۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم پہلے ہی فیصلہ کرچکے ہیں کہ عوام کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے ذمہ دار افراد کے خلاف کیا کارروائی کرنی ہے۔ وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں منظر عام پر آنے والی تنظیم حفاظت اسلام نے انٹرنیٹ بلاگرس کے خلاف 6اپریل کو ڈھاکہ کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ دیش حکام قبل ازیں شان اقدس میں گستاخانہ ویڈیو کے مشاہدہ کو روکنے کیلئے یوٹیوب پر پابندی عائد کردی تھی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں