فلسطینی تحریک اسلامی کی قیادت کے لیے خالد مشعل کے انتخاب کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-02

فلسطینی تحریک اسلامی کی قیادت کے لیے خالد مشعل کے انتخاب کا امکان

حماس قائد خالد مشعل فلسطینی تحریک اسلامی کی قیادت کیلئے دوبارہ منتخب ہوسکتے ہیں۔ پارٹی عہدیداروں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گذارنے والے خالد مشعل کو غزہ پٹی کے طاقتور قائدین درکنار کردیں گے۔ مشعل نے خود بھی گذشتہ سال یہ احساس ظاہر کیا تھا کہ وہ دوبارہ قیادت سنبھالنے کے متمنی نہیں۔ تاہم حماس عہدیداروں نے بتایاکہ پارٹی کے عہدیدار قاہرہ میں آج رات دیر گئے یا کل منعقد ہونے والی میٹنگ میں انہیں دوبارہ منتخب کرسکتے ہیں۔ شوریٰ کونسل اجلاس میں ان کا پارٹی قائد منتخب ہونا یقینی ہے۔ مشعل انتہائی ذہین مقرر ہیں۔ مشرق وسطی میں عرب بہار2011 کے بعد حماس درحقیقت انہیں کو قائد منتخب کرنے پر مجبور ہوچکی تھی کیونکہ انہیں کی بدولت تحریک آزادی کو ایک باقاعدہ قومی شبیہہ ملی تھی۔ علاوہ ازیں عالم عرب کے ساھت ان کے تعلقات خوشگوار ہیں۔ خالد مشعل نے گذشتہ دسمبر میں پہلی بار غزہ کا دورہ کیا تھا۔1997ء کے دوران اردن میں ان کی جان لینے کی کوشش کی گئی تھی۔

Khalid Mashaal to be elected as a leader of Palestinian Islamist movement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں