غیر قانونی ملازمین کے خلاف کاروائی روک دینے شاہ عبداللہ کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-08

غیر قانونی ملازمین کے خلاف کاروائی روک دینے شاہ عبداللہ کا حکم

خادم حرمین شریفین شاہ عبداﷲ نے سعودی عرب میں لاکھوں غیر قانونی ورکرس کے خلاف کار روائی 3ماہ کیلئے روک دینے کا حکم جاری کیا ہے ۔ ان احکامات سے غیر قانونی تارکین وطن کے اخراج کا عمل موخر ہو جائے گا اور ان بیرونی ورکرس کو سعودی عرب میں قیام کیلئے اپنے ویزا کاغذات درست کر لینے کا موقع مل جائے گا۔ سعودی میں زائد از 9 ملین تارکین وطن مسلم ہیں جو اپنے ملکوں میں زرمبادلہ کا اہم ذریعہ ہیں ۔ ان تارکین وطن میں یمن، ہندوستان، پاکستان اور فلپائن کے شہری شامل ہیں ۔ شاہ عبداﷲ نے وزارت داخلہ اور وزارت لیبر دونوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ورکرس کو موقع فراہم کریں تاکہ وہ سعودی عرب میں اپنے قیام اور ملازمت کو باقاعدہ بنانے کی کوشش کر سکیں اور اپنا موقف درست کر سکیں ۔ سرکاری میڈیاکے بیان میں بتایا گیا کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران زائد از2 لاکھ بیرونی ورکرس کا اخراج عمل میں لایا گیا۔ ملک بھر میں خانگی شعبہ میں کام کرنے والے لاکھوں بیرونی ورکرس کے مستقبل پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے ۔ مملکتی وزیر خارجہ ای احمد نے ہندوستانی ورکرس کے مسائل کو حل کرنے سفارت خانہ کو ہدایت دی ہے ۔ 3ماہ کی مہلت سے ہندوستانی ورکرس کو بھی اپنا اقامہ درست کروانے کا موقع مل جائے گا۔ وزارت لیبر کی جانب سے لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صنعت کاروں کی جانچ کی جائے گی۔ کام کے مقامات پر دھاوؤں کی اطلاعات کے پیش نظر کئی بیرونی ورکرس اپنے کام پر نہیں گئے جس سے صنعتوں میں کام متاثر ہوا۔

Saudi king orders 3-month delay to illegal worker crackdown

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں