بیت المقدس کے تحفظ کے لیے اردن - محمود عباس معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-01

بیت المقدس کے تحفظ کے لیے اردن - محمود عباس معاہدہ

اردن کے شاہ عبداللہ اور صدر فلسطین محمود عباس نے آج ایک معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے القدس اور اس کے مقدس مقامات کو یہودی رنگ دینے کی اسرائیلی کوششوں سے بچانے کے مشترکہ مقصد کی تجدید کی۔ شاہی محل سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ القدس کے مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصیٰ کے محافظ کی حیثیت سے اردن کے تاریخی رول کی توثیق اور دونوں فریقین کے درمیان تال میل کی علامت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ محمود عباس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شاہ عبداللہ القدس میں مقدس مقامات کے محافظ ہیں اور انہیں ان مقامات بالخصوص مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے تمام قانونی کوششیں کرنے کا حق حاصل ہے۔

Jordan, Palestine sign 'historic' agreement to protect Al Aqsa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں