بوسٹن بم دھماکے - مشتبہ نوجوان سے حقائق جاننے کے اوباما منتظر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-22

بوسٹن بم دھماکے - مشتبہ نوجوان سے حقائق جاننے کے اوباما منتظر

(پی۔ٹی۔آئی/رائٹر)
ایک ایسے وقت جب بوسٹن مراتھن میں جڑواں دھماکوں کے پیچھے مقصد ہنوز معلوم نہ ہوسکا، مہلک حملے میں واحد زندہ بچنے والا مشتبہ شخص ہنوز بات چیت سے قاصر ہے کیونکہ بظاہر خودکشی کی کوشش میں اس کے حلق میں زخم آگیا ہے۔ جوہر سارنیف اس کے حلق میں ایک زخم سے دوچار ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہ بات چیت کا اہل نہ ہوسکے۔ سینئر امریکی عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ امریکی صدر اوباما نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا وہ اس بات کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کریں گے یہ بھائی کیسے اس حملے کی طرف راغب ہوئے اور آیا انہیں کسی اور کی مدد تو حاصل نہیں تھی۔ اس دوران امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بوسٹن میں گذشتہ پیر کو میراتھن دوڑ کے موقع پر ہونے والے دھماکوں کے ملزم جوہر سارنیف کی حالت مستحکم ہے اور ایک خصوصی تفتیشی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کیلئے ان کی حالت میں مزیدبہتری کی منتظر ہے۔ بوسٹن میراتھن کی اختتامی خطہ کے قریب ہونے والے دھماکوں میں 3افراد ہلاک اور 170 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ 19 سالہ چیچن نژاد جوہر کو جمعہ کو پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے بعد بوسٹن کے نواحی علاقے واٹر ٹاون سے حراست میں لیا تھا۔ دونوں بھائیوں نے جمعرات کی رات ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں بھی ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جب کہ ایک اورکو زخمی کردیاتھا۔ وہ جمعرات کی شب سے جاری آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں اپنے بھائی اور اس واقعہ کے دوسرے ملزم تیمور لنگ سارنیف سمیت زخمی ہوئے تھے لیکن تمیور لنگ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بیس تھے۔ جوہر کو مقامی ہسپتال کی کڑی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ میسا چوسٹس کے گورنر ڈیول پیٹرک کا کہنا ہے کہ ان کی حالت مستحکم ہے لیکن وہ ابھی بات چیت کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ امریکی تفتیشی ادارہ ایف بی آئی کے تحقیقاتی عہدیدار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ بوسٹن میراتھن بمبار بھائیوں کے مقاصد کیا تھے۔ ایف بی آئی اس زاویہ پر بھی غور کررہی ہے کہ ان میں سے ایک بھائی کے روس کے شمالی قفقاز علاقہ میں سرگرم چیچنیا اور داغستان کے القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسندوںسے آیاان کے روابط تھے۔

(رائٹر)
فیڈرل پبلک ڈیفنڈر آفس نے کہا ہے کہ وہ بوسٹن میراتھن بم دھماکوں کے مشتبہ جوہر سارنیف کی نمائندگی کرے گا جیسا ہی اس کے خلاف الزامات دائر کئے جائیں گے۔ بوسٹن آفس کے سربراہ میرم کونراڈایسے مجرم مشتبہ افراد کی نمائندگی کرتا ہے جو ایک وکیل کی فیس ادا کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

US: For Boston Marathon bombing suspects jauhar Tsarnaev questioned

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں