عالمی معیشت ایک بار پھر مستحکم ہو رہی ہے - چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-22

عالمی معیشت ایک بار پھر مستحکم ہو رہی ہے - چدمبرم

عالمی معیشت ایک بار پھر مستحکم ہوسکتی ہے اگر ترقی یافتہ معشیت پالیسی کی غیر یقینی کو دور کریں۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے یہاں بین الاقوامی مالیاتی فینانس کمیٹی سے اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔ چدمبرم نے کہاکہ یوروعلاقہ اور امریکہ میں پالیسی سازوں کی جانب سے معلنہ چند اہم اقدامات کے بعد حالیہ معیاد میں مالیاتی مارکٹ کے احساس میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ گلوبل میکرو اکنامک صورتحال کا بھی استحکام شروع ہوگیا ہے حالانکہ اعتماد بحال ہوا ہے لیکن ہنوز یہ نازک ہے اور عالمی معیشت کو کئی تشویشناک چیالنجس کا سامنا برقرارہے۔ چدمبرم نے یہ بات کہی۔ چدمبرم نے کہاکہ یورو علاقہ اور امریکہ میں پالیسی سازوں کی جانب سے معلنہ چند اہم اقدامات کے بعد حالیہ معیاد میں مالیاتی مارکٹ کے احساس میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ گلوبل میکرو اکنامک صورتحال کا بھی استحکام شروع ہوگیا ہے حالانکہ اعتماد بحال ہوا ہے لیکن ہنوز یہ نازک ہے اور عالمی معیشت کو تشویشناک چیالنجس کا سامنا برقرار ہے۔ چدمبرم نے یہ بات کہی۔ ہندوستان میں آئندہ 5برسوں میں انفراسٹرکچر کا خسارہ ایک ٹریلین ڈالر رہے گا۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے عالمی بینک سے یہ بات کہی جو فنڈز کی فراہمی کی خلیج کو پاٹنے کیلئے خانگی شعبہ کی شراکت کا خواہاں ہے۔ چدمبرم نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سالانہ اسپرنگ میٹنگ کے موقع پر کل صبح عالمی بینک کے صدرجم یانگ کم سے ملاقات کی جو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون کے ساتھ یہاں ایک عوامی تقریب تھی۔ کم نے ایک ایسی بڑی مالیہ کی ضرورت کی تکمیل کیلئے خانگی شعبہ کی شراکت کی اہمیت پر زوردیا۔ کم نے کہاکہ میں نے آج صبح ہندوستان کے وزیر فینانس کے ساتھ ملاقات کی اورانہوں نے مجھ سے کہاکہ ہندوستان میں انہیں آئندہ 5برسوں کیلئے ایک ٹریلین ڈالر انفراسٹرکچر خسارہ کا سامنا ہے چنانچہ تمام سرکاری ترقیاتی امداد متحدہ طورپر بھی ہندوستان کی انفراسٹرکچر کی ترقی کی ضرورت کے نصف کی بھی تکمیل نہیں کرسکتی چنانچہ ہم کو خانگی شعبہ کی شمولیت کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے یہ بات کہی۔ چدمبرم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اسپرنگ اجلاس میں شرکت کیلئے واشنگٹن میں ہیں۔

Global economy can bounce back: Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں