Egypt's Morsi plans to reshuffle cabinet
صدر محمد مرسی نے کہاکہ وہ اپنی کابینہ میں ردو بدل کا منصوبہ رکھتے ہیں اور کہاکہ اس طرح کے اقدام سے عالمی مالیاتی فنڈ سے قاہرہ کیلئے تقریباً 4.8 بلین ڈالر قرض کے حصول میں سیاسی سطح پر اتفاق رائے بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ مرسی کے حزب اختلافات نئی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ اس سال کے اواخر میں متوقع پارلئیمانی انتخابات کی نگرانی کی جاسکے۔ امریکہ جو قاہرہ کیلئے عطیہ دینے والا ایک اہم ملک ہے مرسی پر بہت تاخیر سے تنقیدیں کررہا ہے کہ وہ ملک میں سیاسی سطح پر اتحاد کیلئے کوشش نہیں کررہے ہیں جو اس کیلئے قابل تشویش ہے۔ الجزیرہ ٹیلی ویژن کو دئیے گئے انٹرویو میں جسے ہفتہ کی رات نشر کیا گیا مرسی نے کہاکہ ہم آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک، انٹرنیشنل انسٹی ٹیوشنس پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ معاملات کررہے ہیں مگر مصری شہریوں کے مفادات کا پاس و لحاظ رکھا جائے گا۔ انہوں ین کہاکہ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم کام کریں گے۔ اس سوال پر کہ مصر اب تک قرض حاصل کرنے میں کیوں ناکام رہا ہے، مرسی نے کہاکہ یہ ناکامی نہیں ہے آئی ایم ایف کا اپنا طریقہ، آلہ کار اور اپنے پروگرام ہیں اور مصر میں ہمارے اپنے آلہ کار، ہمارے وسائل ہمارے پروگرام ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں