Congress minority panel wants Shinde to probe on RSS activist who killed in Kannur as bomb explodes
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے شعبہ اقلیت نے ایک بیان میں وزیر داخلہ سشیل کمار شنے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چند روز قبل کیرالا کے کنور ضلع میں موٹر سیکل پر دھماکہ خیز مادہ پھٹنے کے واقعہ کی اعلیٰ سطح پر جانچ کے احکامات جاری کریں۔ موٹر سائیکل لانے والوں کا تعلق آر ایس ایس اور بی جے پی سے تھا۔ اس کی تصدیق کیرالا کے انگریزی اخبارات نے بھی کی ہے۔ اقلیتی شعبہ کے سربراہ انیس درانی نے کہاکہ وزیر داخلہ شنڈے نے جے پور اجلاس میں جو الزام لگایا تھا کہ ملک میں ہندوتوا دہشت گرد بھی سرگرم ہیں تو اس واقعہ سے ان کے اس بیان کی تائید ہوتی ہے۔ اس لئے انہیں اس کی تحقیقات کا حکم جاری کرنا چاہئے۔ انیس درانی نے آر ایس ایس اور بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ سنگھ پریوار کرناٹک میں اپنی ڈوبتی نیا پار لگانے کیلئے کچھ بھی کرسکتاہے۔ اس بات کا پورا امکان ہے کہ بی جے پی کے کارکن اس دھماکے خیز مادے کو کرناٹک لے جارہے تھے تاکہ الیکشن کے موقع پر کرناٹک کے سیکولر ماحول میں فرقہ واریت کا زہر پھیلاسکیں۔ درانی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کی جانچ بھی این آئی اے کو سونپ دی جائے تاکہ ہندوتوا دہشت گردی کو مکمل طورپر بے نقاب کیا جاسکے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں