ایم کیو ایم کے حیدرآباد قائد فخر الاسلام کو ہلاک کر دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-12

ایم کیو ایم کے حیدرآباد قائد فخر الاسلام کو ہلاک کر دیا گیا

متحدہ قومی تحریک کے ایک قائد کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے جو موٹر سیکل پر سوار تھے۔ سندھ صوبے کے شہر حیدرآباد میں متحدہ قومی تحریک کے قائد فخر الاسلام کو ہلا ناکہ کے مقام پر گولی مارکر ہلاک کردیا۔ حملہ آوروں نے انہیں ان کے مکان کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا۔ حملہ آور گولیاں چلانے کے بعد فرار ہوگئے۔ کسی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ فخر الاسلام نے سندھ اسمبلی اور قومی اسمبلی دونوں کے انتخابی مقابلہ کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ پاکستان میں 11مئی کو عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک منتخبہ حکومت ایک منتخبہ حکومت کو اقتدار حوالے کرے گی۔ فخر الاسلام متحدہ قومی تحریک کے ایک قدم رکن ہیں وہ 1990 کے عشرے میں دو مرتبہ سندھ اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے۔ یم کیو ایم قائد واسع جلیل نے اس حملہ کی شدید مذمت کی اور کہاکہ اس طرح کے حملوں کے ذریعہ ایم کیو ایم کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

MQM candidate Fakhrul Islam killed in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں