آئی۔سی۔آئی۔سی۔آئی ، ایچ۔ڈی۔ایف۔سی اور ایکسس بنکوں کے خلاف اقدامات کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-12

آئی۔سی۔آئی۔سی۔آئی ، ایچ۔ڈی۔ایف۔سی اور ایکسس بنکوں کے خلاف اقدامات کا آغاز

ریزور بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ڈپٹی گورنر ایچ آر خان نے کہاکہ مرکزی بینک کوبرا پوسٹ کی جانب سے کالا دھن قانونی بنانے کے الزامات کے ضمن میں آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایس سی بینک اور ایکسس بینک کے خلاف اقدامات شروع کررہا ہے۔ خان سے جب پوچھا گیاکہ آیا آر بی آئی نے کوبرا پوسٹ کے انکشاف کے بعد تحقیقات مکمل کرلی ہیں تو انہوں نے کہاکہ اقدامات کئے جارہے ہیں جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔ نظام کی سطح اور انفرادی طورپر بینک کے خلاف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ میں آپ کے سامنے تفصیلات نہیں پیش کرسکتا مگر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہاں نیشنل ہاوزنگ بینک کے زیر اہتمام یہاں ایک تقریب کے موقع پر یہ بات کہی۔ اس سوال پر کہ آیا آر بی آئی تحقیقاتی رپورٹ جاری کرے گی تو انہوں نے کہاکہ میں اس وقت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا مگر کہ بہت جلد سامنے آئے گی۔ واضح رہے کہ آن لائن پورٹل کوبراپوسٹ نے گذشتہ ماہ الزام لگایا تھا کہ ملک کے 3 بڑے خانگی بینکس آئی سی آئی سی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایکسس بینک، کالادھن قانونی بنانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ پورٹل نے ایک خفیہ آپریشن کے بعد الزام عائد کیا تھا کہ بینک کے چند عہدیداروں نے بیمہ اسکیمات میںسرمایہ کاری کے ذریعہ غیر محسوب رقوم کو قانونی بنانے کی پیشکش کی تھی۔ انکشاف کے فوری بعد ریزور بینک کے گورنر ڈی سبا راؤ نے کہا تھا کہ بینکنگ نظام میں مزید استحکام لانے کیلئے چند اصلاحی اقدامات کئے جائیں گے۔ آپریشن ریڈ اسپائیڈر کے دوران ریکارڈ کئے گئے ویڈیو میں مبینہ طورپر دکھایا گیا ہے کہ تینوں بینکوں کے متعدد سینئر ایگزیکٹیوز کو بھیس میں موجود رپورٹر سے خطیر رقم حاصل کرنے اور اسے مختلف طویل مدتی سرمایہ کاری منصوبوں میں مشغول کرنے کیلئے زبانی طورپر اتفاق کررہے ہیں تاکہ کالا دھن بالآخر قانونی رقم میں تبدیل ہوجائے۔ خفیہ آپریشن کے بعد آئی سی آئی سی آئی بینک نے 18ملاز)ین کو معطل کردیا تھا جبکہ ایچ ڈی ایف سی بینک نے عملہ کے 20 ارکان کی معطلی کے ساتھ ساتھ آڈٹ جانچ شروع کی تھی۔ ایکسس بینک نے بھی داخلی تحقیقات کیلئے سینئر سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی۔ اس نے متعلقہ 16ملازمین کو انتظامی دفتر سے رجوع ہونے کی ہدایت بھی دی۔

RBI to take action against ICICI, HDFC, Axis Bank in the money laundering case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں