بجٹ سشن میں فرقہ وارانہ تشدد بل کی پیشکشی متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-08

بجٹ سشن میں فرقہ وارانہ تشدد بل کی پیشکشی متوقع

ایک بل جس کی مدد سے مرکزکو یہ اختیار حاصل ہو جائے گا کہ ایک ریاست کو فرقہ وارانہ طورپر متاثر قرار دینے اپنے طورپر فیصلہ کرے اور ریاست کی درخواست کے بغیر مرکزی فورس روانہ کرے ۔ اس بل کو توقع ہے کہ پارلیمنٹ کے جاریہ سیشن میں متعارف کروایا جائے گا۔ وزارت داخلہ مسودہ بل کو مرکزی کابینہ سے رجوع کرے گی تاکہ وزارت قانون سے قانونی صلاح و مشورہ کے بعد بل کو منظوری دے سکے ۔ 22 اپریل کو بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری حاصل کی جائے گی۔ پارلیمنٹ کا اجلاس 4ہفتوں کی تعطیلات کے بعد دوبارہ شروع ہو گا۔ ذرائع نے کہاکہ یہ بل جس کی بی جے پی اور دیگر غیر کانگریس پارٹیوں نے شدید مخالفت کی ہے بعض مقدمات کو ریاست سے باہر دیگر علاقوں کو منتقل کرنے کا بھی اختیار رکھے گا۔ گوا ہوں کی سلامتی کیلئے اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔ مسودہ بل میں مرکز اور ریاستی حکومتوں پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ اپنے اختیارات کا غیر جانبدارانہ طورپر استعمال کریں ۔ کسی کے خلاف امتیازی سلوک نہ کیا جائے ، کار روائی کی جائے ، مذہبی یا لسانی اقلیتوں کے خلاف تشدد کو روکنے کیلئے خاص کر بل میں سخت ترین ہدایت دی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ نے اس مسودہ بل فرقہ وارانہ فسادات اور منظم تشدد (انصاف کی رسائی اور حصول) بل 2011 ء کو یوپی اے چیرپرسن سونیا گاندھی کی زیر قیادت قومی سلامتی کونسل نے تیارکیا ہے ۔

Communal violence Bill may be introduced in Budget session

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں