ٹوئٹر ہیک - وہائٹ ہاؤز دھماکے اور اوباما زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-25

ٹوئٹر ہیک - وہائٹ ہاؤز دھماکے اور اوباما زخمی

امریکی نیوز ایجنسی کے اس ٹوئٹ سے دنیا بھر میں سنسنی پھیل گئی کہ وائٹ ہاوس میں 2دھماکے ہوئے ہیں جن میں صدر اوباما زخمی ہوگئے ہیں۔ چند منٹ بعد معلوم ہوا کہ ٹوئٹر اکاونٹ ہیک کرلیا گیا تھا اور ہیکرز نے یہ جھوٹی خبر جاری کی تھی۔ اس کے بعد اے پی کا ٹویٹر اکاونٹ بند کردیا گیا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق گذشتہ رات لگ بھگ 10:30 بجے اے پی کے ٹوئٹر اکاونٹ پر خبر جاری ہوئی کہ وائٹ ہاوس میں دو دھماکے، صدر اوباما زخمی۔ اس خبر کے ساتھ ہی دنیا بھر میں سنسنی پھیل گئی اور صرف 2منٹ میں امریکی حصص مارکٹ میں 100 پوائنٹس کم ہوگئے جبکہ 20ارب روپئے کے شیئرس فروخت کردئیے گئے۔ چند منٹ بعد صورتحال واضح ہوئی اور سب کو معلوم ہوگیا کہ یہ حرکت ہیکرس کی ہے جس کے بعد اسٹاک مارکٹ بھی سنبھل گیا اور ٹوئٹر نے اے پی کا اکاونٹ بند کردیا۔

Blasts in White house, Barack Obama injured: Hacked AP twitter a/c

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں