علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طالب علم یونین کے صدر معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-08

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طالب علم یونین کے صدر معطل

شہزاد عالم نے فاصلاتی تعلیم کے سلور جوبلی کی عظیم الشان تقریب میں نہایت بدتمیزی کا مظاہرہ کیا تھا۔ شہزاد مسلسل ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کو مہذب تصور نہیں کیا جاسکتا۔ مذکورہ پروگرام میں قومی ترانہ اور یونیورسٹی ترانہ کے درمیان اس ہنگامہ نے ترانوں کی بھی بے حرمتی کی ہے جس کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے اسی لئے ہم نے اس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ باتیں وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ نے نمائندہ انقلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر جتن پرساد کے پروگرام میں شہزاد عالم کی طرف سے کئے گئے ہنگامہ سے یونیورسٹی کے وقار کو نقصان پہنچا ہے اور ایسی حرکتوں سے یونیورسٹی کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔ مسٹر شاہ نے کہاکہ شہزاد عالم نے اپنے عہدے کے وقار کا خیال نہیںکیا، صدر یونین کے عہدے پر رہتے ہوئے اس طرح کی غلطیوں کو قطعی معاف نہیںکیا جاسکتا۔ پچھلے دنوں توصیف عالم کو معاف کردیے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ توصیف نے معافی مگنگی اور اس بات کا وعدہ کیا کہ اب وہ کوئی ایسی حرکت نہیں کرے گا جس سے یونیورسٹی کی شبیہ خراب ہو اس لئے میں نے معاف کردیا کیونکہ میرا مقصد طلبہ کو سدھارنے کا ہے نہ کہ ان کو سزا دینے کا۔ کیا صدر یونین کو بھی معاف کیا جائے گا کے سوال پر انہوں نے کہاکہ شہزاد عالم نے بہت بدتمیزی کی ہے اس نے جو غلطی کی ہے وہ اس کو بھگتے گا۔ وائس چانسلر نے کہاکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ توصیف عالم اب کوئی غلط حرکت نہیں کرے گا۔

مسلم یونیورسٹی طالب علم یونین کے صدر شہزاد عالم نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ مجھ پر قومی ترانہ اور یونیورسٹی ترانہ کی بے حرمتی کا جو الزام لگایا جارہا ہے وہ سراسر غلط ہے میں خود 5 سال ترانہ ٹیم کا ممبر تھا اور ترانہ گاتا رہا ہوں میرے دل میں اس کیلئے بہت عزت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں صرف کانگریس لیڈر کے سامنے یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کی بحالی کے مسئلہ کو رکھنا چاہتا تھا جس سے مجھے روکا گیا۔ وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ نے یونیورسٹی کو کانگرسے پارٹی کا دفتر بنادیا ہے۔

Aligarh Muslim University Students Union President suspended, alleges vendetta for opposing Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں