بنگلہ دیش میں سوگ - مہلوکین کی تعداد 191 ہو گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-26

بنگلہ دیش میں سوگ - مہلوکین کی تعداد 191 ہو گئی

ڈھاکہ میں کل ایک عمارت کے گرنے کے سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 191 تک پہنچ گئی ہے جس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ 1500 افراد ہنوزملبہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ بات ڈھاکہ کے ضلعی پولیس سربراہ حبیب الرحمن نے بتائی۔ خیال رہے کہ کل ڈھاکہ کے نواح میں واقع ایک 8منزلہ عمارت جس میں کئی کپڑوں کے کارخانے تھے، منہدم ہوگئی تھی۔ افسران نے کل بتایا تھا کہ اس حادثہ میں ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹیلی ویژن تصاویر میں مہلوکین کے رشتہ داروں کو اس وقت صدر کی حالت میں دیکھا گیا جب ان کی نعشوں کو حوالے کرنے سے قبل مقامی اسکول کے کھلے میدان پر رکھا جارہا تھا۔ اب تک 187 نعشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے 147 نعشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔ سانحہ کے مقام پر غمزدہ افراد کا ہجوم جمع تھا جو اپنے پھنسے ہوئے رشتہ داروں اور دوستوں کی زندگی کا آس لگائے ہوئے بچاؤ کارروائی دیکھ رہے تھے۔ اس دوران بنگلہ دیش میں آج یوم سوگ کا اعلان کیا اور قومی پرچم نصف بلندی پر لہرایا گیا۔ ملبہ ہٹانے کی کارروائیوں میں آج فوج اور نیم فوجی دستے بچاؤ سرگرمی میں مصروف آتش فرو عملہ، پولیس اور ایلیٹ ریاپڈ ایکشن بٹالین کے ساتھ شامل ہوگئے۔ وزیر داخلہ مسیح الدین خان عالم گیر نے کل اخباری نمائندوں کو بتایا تھا کہ عمارت کی تعمیر میں حفاظتی قواعد و ضوابط کو ملحوظ نہیں رکھا گیا جس کی وجہہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس دوران ڈھاکہ کے گرد و پیش آیا۔ اس دوران ڈھاکہ کے گرد و پیش شگاف والی مزید 3عمارتوں کی اطلاعات ملی ہیں اور اس طرح کے اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں یہ عمارتیں بھی گرسکتی ہیں۔

Death toll in Bangladesh building collapse rises to 191

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں