مودی پر امریکہ کا موقف برقرار - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-30

مودی پر امریکہ کا موقف برقرار - کانگریس

کانگریس کی گجرات شاخ نے آج چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کی امریکی وفد سے جس میں ریپبلکن پارٹی کے تین ارکان مقننہ بھی شامل ہیں۔ "مارکٹنگ کا ناٹک" قرار دیا ہے۔ صدر گجرات پردیش کانگریس ارجن مودھ وادیا نے کہاکہ یہ صرف ایک مارکٹنگ کا ناٹک ہے جو بعض روابط عامہ کمپنیاں مودی کی تشہیر کیلئے کررہی ہیں۔ ریپبلکن پارٹی کے رکن ایوان نمائندگان برائے اولینائے آئرن شاک کی زیر قیادت ایک وفد نے کل مودی سے ملاقات کی تھی اور انہیں امریکہ کے دورہ کی دعوت دی تھی۔ مودی کو 2005ء سے امریکہ ویزا جاری کرنے سے انکار کررہا ہے کیونکہ وہ مبینہ طورپر 2002کے گجرات فسادات کے ذمہ دار تھے۔ مودہ وادیا نے الزام عائد کیا کہ حالانکہ تین ارکان پارلیمنٹ اور چند مختصر مدتی بزنس مین بی جے پی کے غیر ملکی دوستوں کے گروپ کی شکل میں مودی سے ملاقات کیلئے پہونچے تھے ان کا مقصد یہ تاثر پیدا کرنا تھا کہ یہ امریکہ کا سرکاری وفد ہے اور خود حکومت امریکہ نے مودی کو دورہ کی دعوت دی ہے لیکن یہ صرف روابط عامہ کی کارروائی تھی۔ یہ بھی تاثر پیدا کیا گیا تھا کہ حکومت امریکہ مودی کو ویزا جاری کررہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بار بار کی کوشش اور پیروی کے باوجود اوباما نظم و نسق کا موقف تبدیل نہیں ہوا اور وہ اب بھی نریندر مودی کو ویزا جاری کرنے کا مخالف ہے۔

Narendra Modi invited to America: Congress sees conspiracy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں