تمل ناڈو سے عیسائی زائرین یرو شلم کا پہلا قافلہ روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-01

تمل ناڈو سے عیسائی زائرین یرو شلم کا پہلا قافلہ روانہ

تمل ناڈو حکومت کے خصوصی مالی اعانت اسکیم کے تحت
عیسائی زائرین یرو شلم کا پہلا قافلہ چنئی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے روانہ
تمل ناڈو حکومت نے پچھلے سال اعلان کیا تھا کہ حکومت کے جانب سے خصوصی مالی معاونت اسکیم کے تحت دو سال میں ایک مرتبہ تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 1 ہزار عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کو یروشلم کی زیارت کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے 20ہزار روپئے کی مالی امداد کی جائے گی، حکومت تمل ناڈو کے اعلان کے مطابق عیسائی زائرین کا پہلا قافلہ چنئی ایرپورٹ سے یروشلم کے لیے روانہ ہوا ہے، قبل ازیں اس الوداعی تقریب میں وزیر برائے پسماندہ طبقات و اقلیتی بہبودمحمد جان، لیبر ویلفیر منسٹر اور زائرین یروشلم کمیٹی کے صدرسیلا پانڈین، اور ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین اور زائرین کمیٹی کے رکن بشاپ ڈاکٹر ایم پرکاش، دیگر ا راکین میں روی فرنارڈ، ایم پی، اورجے سی ڈی پربھا کر ایم ایل اے، سمیت کئی اعلی افسران موجود رہے، واضح رہے کے تمل ناڈو حکومت نے امسال عیسائی زائرین کے لیے جملہ دو کروڑروپئے کا فنڈ جاری کیا ہے، اور فی کس 20 ہزار کی مالی تعاون سے بیتلھم، یروشلم، نازریتھ، دریائے اردن، گیلیلیوسمندر اور دیگر عیسائی مقدس مقامات کی زیارت کر سکیں گے، واضح رہے کہ وزیر اعلی جئے للیتا نے ہندو زائرین کے لیے بھی چین میں ہندوؤں کے مقدس مقام مانسرور جانے کے لیے جس کا خرچ ایک لاکھ روپئے آتا ہے، اس میں حکومت کے جانب سے 40ہزار روپئے کا مالی تعاون کیا جائے گا، اور جن ہندو زائرین نیپال میں موجود چالکی رام پہاڑی، مکتی ناتھ جانے کے لیے 25ہزار کا خرچ آتا ہے، ان کو حکومت کی جانب سے 10ہزار کا مالی تعاون کیا جائے گا، اور دونوں مقدس مقامات کا سفر کرنے کے لیے حکومت کے مذکورہ اسکیم کے تحت جملہ 500ہندو زائرین کو حکومت تمل ناڈو کی مالی تعاون حاصل ہو گی۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں