ریاستی اسمبلی کا 2013 بجٹ سیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-01

ریاستی اسمبلی کا 2013 بجٹ سیشن

ریاستی اسمبلی بجٹ سیشن کا 13مارچ سے آغاز ہو گا اور مسٹر اے رام نارائن ریڈی وزیر فینانس 18مارچ کو امسبلی میں اپنا "و وٹ آن اکاونٹ" بجٹ پیش کریں گے ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر فینانس مسٹر اے رام نارائن ریڈی نے بتایا کہ ریاست میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کے خطوط پر ریاستی اسمبلی کے بجٹ سیشن کا آغاز عمل میں لایاجا رہا ہے ۔ ابتدائی مرحلہ میں اسمبلی کا اجلاس 13تا22مارچ جاری رہے گا اور 22مارچ کو شام میں اجلاس ملتو کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے کہاکہ یکم اپریل تا 22اپریل بجٹ سے متعلق تشکیل دی جانے والی اسٹانڈنگ کمیٹوں میں بجٹ کے مطالبات پر غور کیا جائے گا اور 23اپریل سے دوبارہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کا آغاز ہو گا اور جملہ 8یوم تک بجٹ کے مطالبات زر پر مباحث ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ 2مئی کو اسمبلی میں بجٹ کی منظوری عمل میں آئے گی۔ مسٹر ریڈی نے بتایا کہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کے پروگرام کی تجاویز چیف منسٹر کرن کمار ریڈی، اسپیکر اسمبلی این منوہر، صدرنشین قانون ساز کونسل ڈاکٹر اے چکرا پانی اور گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کو پیش کر کے منظوری دینے کی خواہش کی گئی ہے ۔ اس تجویز کردہ پروگرام کی منظوری حاصل ہونے کے ساتھ ہی اسمبلی کے بجٹ سیشن کا آغاز13مارچ سے ہو گا۔ اور 2مئی کو ریاستی بجٹ کی منظوری کے بعد اسمبلی اجلاس کو ملتوی کر دیاجائے گا۔ مسٹر رام نارائن ریڈی نے بتایا کہ کئی ایک محکمہ جات یس بجٹ تجاویز طلب کرلئے گئے ہیں اور ان کو دیکھتے ہوئلے بجٹ کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور تمام محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں اور متعلقہ وزراء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر فینانس نے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے اور وہ (رام نارائن ریڈی) بہت جلد بجٹ کو قطعیت دے دیں گے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں