سیماب اکبرآبادی کے پوتے رئیس صدیقی کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-01

سیماب اکبرآبادی کے پوتے رئیس صدیقی کا انتقال

ملک کے نامور ادبی خاندان سے تعلق رکھنے والے اور سیماب اکبر آبادی کے پوتے ، اعجاز صدیقی کے صاحبزادے مشہور سائن بورڈ پینٹر رئیس صدیقی کا کل شب حرکت قلب بند ہونے کی وجہہ سے انتقال ہو گیا۔ آج صبح ممبئی کے بڑا قبرستان میں ان کی تدفین صبح گیارہ بجے عمل میں آئی۔ 60 سالہ رئیس صدیقی، ایس رئیس آرٹس اور رئیس پینٹر کے نام سے مشہور تھے ان کے پسماندگان میں اہلیہ ، ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ ادبی رسالے شاعر کے سابق مرحوم مدیر اعجاز صدیقی کے صاحبزادے رئیس صدیقی مختلف خوبیوں کے حامل تھے ۔ ایک زمانے میں جب ممبئی میں کپڑوں پر بینر تیار کئے جاتے تھے تب ممبئی کے تقریباً تمام سیاسی لیڈران رئیس صدیقی کے ہاتھوں سے بینر ہی لکھوانا پسند کرتے تھے ۔ اردو رسم الخط کو بھی انہوں نے جدید طریقوں سے لکھا تھا اور اکثر و بیشتر ممبئی کی ٹاکیزوں میں لگنے والی نئی فلموں کے پوسٹر وہی لکھا کرتے تھے ۔ خاص کر انگریزی فلموں کا ترجمہ ہندی اور اردو میں اس طرح کرتے تھے جیسے کہ شائقین کو نئی ہند فلم لگنے کی اطلاع دی جا رہی ہو۔ مرحوم کی تدفین میں شہر کے ادبائ، شعراء اور دانشوروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Rayees Siddiqui passes away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں