سری لنکن تملینس مسئلہ - تمل ناڈو میں مختلف مقامات پر احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-21

سری لنکن تملینس مسئلہ - تمل ناڈو میں مختلف مقامات پر احتجاج

سری لنکن تملینس کے مسئلے کا حل کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست تمل ناڈو میں مختلف مقامات پر احتجاج
سری لنکن تملینس کے مسئلے کا حل کا مطالبہ کرتے ہوئے چنئی ، کوئمبتور، اور ریاست کے کئی اضلاع میں طلباء کے جانب سے اعلان کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں کئی سیاسی اور سماجی تنظیموں نے جگہ جگہ بھوک ہڑتال ، راستہ روکو، ریل روکو احتجاج کا مظاہر ہ کئے گئے، جس سے ریاست کے نظم ونسق قائم رکھنے کے لیے محکمہ پولیس کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ ا، خاص طور پر کالج کے طلباء ریاست کے مختلف مقامات میں پچھلے دس دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں، چنئی میں آج کئی مقامات پر ریل روکو احتجاج کی وجہ سے مسافروں کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، 20 مارچ کو خصوصی طور پر ریاست تمل ناڈو کے تمام سری لنکن تملینس کے حمایتی تنظیموں نے ریاست گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا، جس کے نتیجے میں کوئمبتور ریلوے اسٹیشن پہنچ کر میں طلباء اور وکلاء نے اژپوژا سے ٹا ٹا نگر تک جانی والی ایکسپریس ریل کے سامنے دھرنا دیا ،اور کوئمبتور ہی میں کل تمام کالج کے طلباء نے سری لنکن تملینس کی حمایت میں ایک جلوس بھی نکا لا، اسی طرح ترپور میں کالج کے طلباء نے انسانی زنجیر مظاہرہ کیا، اور سیلم لاء کالج کے طلباء نے راستہ روکو احتجاج کیا، ترچی میں طلباء نے تقریبا پانچ مقامات پر دھرنے دیئے ،اور کئی مقامات پر مرکزی حکومت کے سرکاری دفاتر کا گھیرائو کیا، اسی طرح تھینی، مدورائی، راماناتھا پورم، سوا گنگائی، وردونگر جیسے اہم اضلاع میں بھی طلباء اور وکلاء نے احتجاجی مظاہرے کئے، اسی طرح پدوکوٹائی ضلع ، ارنتانگی کے قریب واقع کڈیاتوپٹی دیہات میں واقع سری لنکن تملینس پناہ گزین کیمپ میں تقریبا 200 سو زائد خاندان کے 700 سے زیادہ افراد ایک دن بھوک ہڑتال پر رہے،مدورائی میں 150 سے زیادہ وکلاء نے موٹر گاڑیوں میں سوار ہوکر ایرپورٹ میں گھس گئے اور ایرپورٹ کا محاصرہ کیا،چنئی میں کچھ طلبا نے شاشتری بھون کا محاصرہ کیا، اسی طرح چنئی کے کچھ طلباء نے کانگریس ہیڈ کوارٹر ستیا مورتی بھون کا محاصرہ کیا، واضح رہے کہ کل ریاست تمل ناڈو میں فلم ڈائرکٹریونین نے بھوک کا ہڑتال مظاہرہ کیا تھا، جس میں تقریبا دو سو سے زائد فلم ڈائر کٹر کے علاوہ فلم اداکار اور اداکارہ بھی شامل رہیں،بہرحال سری لنکن تملینس کی حمایت میں ریاست تمل ناڈو میں جو مظاہرے ہورہے ہیں، ان مظاہروں میں مزید اضافہ ہوا ہے، لگتا ہے کہ ان مظاہروں کا سلسلہ، آج اقوام متحدہ میں حقوق انسانی کونسل کے ذریعے انعقاد کئے جانے والے ریفرینڈرم کے نتائج کے بعد ہی ختم ہونگے یانتائج کی بنیاد پر یہ مظاہرے مزید شدت اختیار کرسکتے ہیں۔

Strike in tamilnadu on srilankan tamilians issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں