ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کی ویب سائیٹ بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-21

ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کی ویب سائیٹ بند

میونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ 2 سال سے بند ہے ۔ اس سے شہر کے عوام کو کارپوریشن سے متعلق جانکاری نہیں مل رہی ہیں ۔ اس سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن جماعتوں کے کونسلروں کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر ویب سائٹ بند کیا گیا ہے ۔ عوام کی سہولت کیلئے سال 2007ء میں ایک نجی کمپنی کے تعاون سے ویب سائٹ کھولا گیا تھا۔ اس ویب سائٹ میں کارپوریشن کے بارے میں جانکاری اپ لوڈ کی گئی تھی۔ سال 2011 سے ویب سائٹ بند ہے ۔ ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے انجینئر پرتھش رائے نے بتایاکہ وہ سول انجینئر ہیں ، اس کے باوجود اس شعبہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ سرور کی صلاحیت کم ہونے کی وجہہ سے وہ لوڈ نہیں لے پا رہا تھا، اس لئے ویب سائٹ کو بند کر دیا گیا۔ اس بارے میں مئیر ممتا جیسوال نے بتایاکہ جلد ہی ویب سائٹ شروع کر دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایک ادارے سے بات چیت کی جا رہی ہے ۔ اس بار جدید ترین طریقے سے ویب سائٹ جاری کیا جائے گا۔ کارپوریشن کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایاکہ ویب سائٹ کھولنے میں کافی روپیوں کی ضرورت ہے ۔ کارپوریشن کے پاس اتنے روپے فی الحال نہیں ہیں ۔ ساتھ ہی آئی ٹی کے شعبے میں ملازمین کی تعداد بھی کافی کم ہے ۔ مئیر محترمہ جیسوال نے بتایاکہ چونکہ ہوڑہ میونسپل کارپوریشن میں بایاں محاذ کا بورڈ ہے اس لئے حکومت جان بوجھ کر یہاں تقرری نہیں کر رہی ہے ۔

Howrah municipal corporation website is down

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں