Sher shah suri graveyard
حکومت بہار نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ سسرام میں شیر شاہ سوری کے مقبرہ کے تحفظ اور بہتر دیکھ بھال کیلئے وہ مرکزی حکومت کی توجہ ریاست کی جانب مبذول کروائے گی۔ لیجسلٹیو کونسل میں آر جے ڈی کے تول کشوریادو کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر برائے ثقافت سکھدا پانڈے نے کہاکہ محکمہ کو مقبرہ کی خستہ حالی کے بارے میں ایک شکایت موصول ہوئی ہیں اور اس سلسلہ میں محکمہ آثار قدیمہ ہن کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جائے گی۔ یاد رہے کہ مرکزی وزیر جے رام ریش نے بھی گذشتہ سال ستمبر میں مقبرہ کا دورہ کیا تھا اور وہاں موجود ناقص انتظامات اور دھول سے آٹے مقبرہ پر اپنی عدم اطمینانی کا اظہارکیا تھا۔ انہوں نے اس وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ مرکزی وزیر ثقافت کماری شیلجہ کی توجہ اس جانب مبذول کروائیں گے۔ یاد رہے کہ بہارکے ضلع روہتا میں شیر شاہ سوری کے مقبرے کی دیکھ بھال محکمہ آثار قدیمہ ہند کی ذمہ داری ہے ۔ شیر شاہ سوری ہندوستان پر اپنی مختصر مدت حکومت کے دوران کولکتہ سے پشاور تک گرانڈ ٹرنک روڈ کی تعمیر کیلئے جانے جاتے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہندوستان میں "روپئے " کو سب سے پہلی بار متعارف کروانے والے شیر شاہ سوری ہی تھے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں