رحمانی فاؤنڈیشن کی جانب سے سینئر صحافیوں کو اعزاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-09

رحمانی فاؤنڈیشن کی جانب سے سینئر صحافیوں کو اعزاز

مجاہد آزادی مولانا عبدالقیوم رحمانی فاونڈیشن کی جانب سے مختلف زبانوں کے 5سینئر صحافیوں کے اعزاز میں مراٹھی پترکار سنگھ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اردو کے سینئر صحافی اور ہندوستان اخبار کے ایڈیٹرو مالک سرفراز آرزو، ٹائمس آف انڈیا کے سینئر صحافی امبریش مشرا، سینئر صحافی ورضا کار جیتن دیسائی، ہندی اخبار سے وابستہ صحافی انوراگ ترپاٹھی اور مراٹھی کے یوراج موہیتے کو اقلیتی امور کے وزیر نسیم خان کے ہاتھوں "مولانا ابوالکلام آزاد سمان" سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں نے جہاں مولانا آزاد کی تعلیمی خدمات اور حب الوطنی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی نصیحتوں پرعمل کرنے کا پیغام دیا وہیں پروگرام کا اہتمام کرنے والے مجاہد آزادی مولانا عبدالقیوم رحمانی فاونڈیشن کے صدر بدر عالم نے اقلیتی امور کے وزیر عارف نسیم خان سے مولانا کی ادبی، تعلیمی اور ملکی خدمات پر لکھی گئی کتابوں کو مراٹھی اور ہندی میں شائع کرانے کی درخواست کی تھی۔ اس اعزازی پروگرام میں جہاں 5مختلف زبانوں کے صحافیوں کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں مولانا ابوالکلام آزاد سمان اور سند سے نوازا گیا وہیں اقلیتی امور کے وزیر عارف نسیم خان نے اس طرح کے حوصلہ افزا سلسلہ کو جاری رکھنے اور ساتھ ہی تنظیم کے صدر کی مندرجہ بالا درخواست کو عملی جامہ پہنانے کا بھی یقین دلایا۔

Rehmani Foundation awards to selected journalists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں