ادارہ ادب اسلامی نظام آباد - 175 واں طرحی و غیر طرحی مشاعرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-09

ادارہ ادب اسلامی نظام آباد - 175 واں طرحی و غیر طرحی مشاعرہ

ادارہ ادب اسلامی نظام آباد کے 175 ویں طرحی و غیر طرحی مشاعرے کا کامیاب انعقاد

ادارہ ادب اسلامی ہند نظام آباد کے زیراہتمام 175ویں طرحی و غیر طرحی ماہانہ مشاعرہ کابتاریخ8/مارچ 2013ء بروز جمعہ بطرح"خدا کے ذکر میں جب بھی قلندر ڈوب جاتے ہیں " زیر صدارت جناب عبدالرحمن داؤدی ناظم جماعت اسلامی نظام آباد منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی میں جناب احمد عبدالعظیم امیر مقامی جماعت اسلامی شہر نظام آباد، شیخ مجاہد ویلفیر پارٹی آف انڈیانظام آبا دکے علاوہ مہمان شعراء جناب ٹیپیکل جگتیالی، وحید گلشن ورنگل، انور احمد انور نرمل، عبدالماجد نثار نرمل، جناب زاہد قادری حیدرآباد نے شرکت کی۔ کاروائی کا آغاز جناب سید زاہد علی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ ناظم مشاعرہ ریاض تنہا نے جناب شعیب نظام آبادی اور جناب شریف الدین شا کر کا مرسلہ کلام پڑھ کر سنایا۔ جناب رحیم قمر معتمد ادارہ نے جناب یوسف روش حیدرآباد کا مرسلہ کلام پڑھ کر سنایا۔ جناب انور احمد انور نے جناب اشفاق الرحمن اشفاق نرمل کا مرسلہ کلام پڑھ کر سنایا اس کے بعد طرحی دور کے مہمان شعراء میں جناب ذکی شطاری، عبدالقیوم نقیب، معین راہی بودھن، رضی شطاری، جلال اکبر، ریاض تنہا، رحیم قمر، صدیق وفا، شعیب دانش، اقبال شانہ بودھن، شیخ احمد ضیاء، اشفاق اصفی، انور احمد انور نرمل عبدالماجد نثار نرمل، ٹیپیکل جگتیالی، وحید گلشن ورنگل، زاہد قادری حیدرآباد نے طرحی وغیر طرحی ادوار میں کلام سنا کر داد حاصل کی۔ ٹیپیکل جگتیالی، زاہد قادری حیدرآباد کو رات دیر گئے سنا گیا۔ آخیر میں عارف انصاری نائب صدر ادارہ نے آئندہ176ویں مشاعرہ کے لئے مصرعہ طرح کا اعلان کیا۔ مصر عہ طرح"ائے مورخ ہم اگر تاریخ دہرانے اٹھے /قافیئے بہکانے فرمانے برسانے ہونگے دیا گیا ہے یہ مشاعرہ انشاء اللہ ماہ اپریل کے دوسرے ہفتہ میں منعقد ہو گا۔ مرسلہ کلام دفتر ادارہ ادب اسلامی مرکز اسلامی متصل مسجد رضا بیگ پر روانہ فرمائیں ۔ عارف انصاری کے شکریہ پر یہ پُراثر نشست رات12-45بجے اختتام کو پہنچی۔

idara adab e islami nizamabad mushaira

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں