سعودی عرب کی نئی لیبر پالیسی - ہندوستان کا اظہار تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-30

سعودی عرب کی نئی لیبر پالیسی - ہندوستان کا اظہار تشویش

ہندوستان نے سعودی حکومت کے اس فیصلہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ 10 فیصد ملازمتیں مقامی باشندوں کیلئے مختص کی جائیں گی جس کے نتیجہ میں خلیجی ملک میں برسر روزگار ہنر مند اور نیم ہنر مند 3لاکھ ہندوستانی ورکرس کا مستقبل خطرہ میں پڑ جائے گا۔ ان کی اکثریت کیرالا سے تعلق رکھتی ہے۔ مملکتی وزیر خارجہ ای احمد جو تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے کے دورہ پر ہیں جہاں وہ ایشیائی ترقیاتی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ وہ سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ پرنس عبدالعزیز بن عبداﷲ بن عبدالعزیز سے ملاقات کرچکے ہیں اور ہندوستان کی تشویش سے انہیں آگاہ کرچکے ہیں۔ پرنس عبدالعزیزنے ای احمد کو اس بات کا تیقن دیا کہ ان کاملک ہندوستانی ورکرسکو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ بھی دشنبے پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کاتیقن دیا کہ وہ سعودی عرب کی وزارت لیبر اور دیگر متعلقہ حکام سے اس مسئلہ کو رجوع کریں گے۔ ای احمد نے پی ٹی آئی کو مزید بتایاکہ ہندوستانی سفارت خانہ کی جانب سے سعودی گورنر کو مطلع کیا گیا ہے کہ فی الحال پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ حکومت نے اس مسئلہ کو خوشگوار انداز میں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر ے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں