بنک آف بڑودہ کی 100 ویں گلوبل برانچ کا دبئی میں افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-30

بنک آف بڑودہ کی 100 ویں گلوبل برانچ کا دبئی میں افتتاح

وزیر فینانس پی چدمبرم نے سرکاری زیر انتظام بینک آف بڑودہ کے 100ویں اوورسیز آفس کا یہاں دوبئی انٹرنیشنل فینانس سنٹر میں افتتاح انجام دیا۔ ایس ایس مندرا چیر مین اینڈ مینیجنگ ڈائرکٹر، وی ایچ تھانے جنرل منیجر (انٹرنیشنل آپریشنس) بینک آف بڑودہ اور دیگر ممتاز شخصیتیں اس موقع پر موجود تھیں۔ اس برانچ کے افتتاح کے ساتھ سرویس سنٹروں کا نٹ ورک یو اے ای میں بڑھ کر 16 اور جی سی سی ممالک میں 21 تک پہونچ گیا ہے۔ چدمبرم بینک کو اس تاریخی موقع پر مبارک باد دی اور کہا کہ یو اے ای اور ہندوستان اچھی طرح مربوط ثقافتی روابط پر مبنی قریبی اور دوستانہ تعلقات سے مستفید ہوتے رہے ہیں۔ "مجھے یقین ہے ڈی آئی ایف سی میں بینک آف بڑودہ کی یہ برانچ ڈی آئی ایف سی کے مقاصد کی تکمیل میں نمایاں حصہ ادا کرے گی اور کسٹمروں کی توقعات پر کھری اترے گی۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی بہاو اور سرمایہ کاریوں کو مزید تقویت دے گی"

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں