دبئی ائرپورٹ - دنیا کی دوسری مصروف ترین طیران گاہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-30

دبئی ائرپورٹ - دنیا کی دوسری مصروف ترین طیران گاہ

دبئ انٹرنیشنل ایرپورٹ کی بین الا قوامی پاسنجر ٹریفک کے لئے دنیا کے دوسرے مصروف ترین طیرانگاہ کی حیشیت سے تصدیق ہوگئی ہے، جس میں اس نے پہلی بار پیرس کے چارلس ڈی گال ایرپورٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دبئی ایرپورٹس کمپنی نے اپنے ایک بیان میں یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جاریہ سال کی شروعات سے دبئی انڑنیشنل ایرپورٹ عالمی درجہ بندی میں دو مقامات آگے بڑھا ہے اور اب دنیا کے مصروف ترین انڑنیشنل ایرپورٹ کی حیشیت سے لندن کے ہیتھرو کا خطاب اس کی نظروں میں ہے۔ اس رینکنگ کی تصدیق ایرپورٹس کونسل انڑنیشنل کی جانب سے شائع کردہ تازہ اعداد و شمار کے ذریعہ ہوئی ہے۔ اس دوران ہندوستان نے ابو ظہبی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے لئے فبروری 2013 میں سب سے زیادہ ٹریفک کا ریکارڈ درج کرایا ہے، جیسا کے گذشتہ سال اسی مدت کے مقابل اس کی ٹریفک میں 9۔1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ابو ظہبی ایرپورٹس کمپنی کی ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔ کمپنی نے بتایا کہ فبروری 2013 سے متعلق ٹریفک رپورٹس سے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابل 13۔1 فیصد مسافرین کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ ہندوستان کے بعد اس فہرست میں جرمنی،تھائی لینڈ،سعودی عرب اور پاکستان کا نمبر ہے۔ ویسے بالعموم فبروری میں طیاروں کی آمد و رفت میں گزشتہ سال کے مقابل 7۔5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Dubai airport confirmed second busiest in world

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں