اجمیر دھماکہ کیس - دائیں بازو کا ایک اور دہشت گرد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-08

اجمیر دھماکہ کیس - دائیں بازو کا ایک اور دہشت گرد گرفتار

نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے ) نے 2007ء میں اجمیر شریف میں ہوئے دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلہ میں اس ہفتہ ایک دوسرے شخص، دائیں بازو کے ایک مشتبہ دہشت گرد مفت لال کو وڈودرا(گجرات) سے گرفتارکر لیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مفت لال عرف مہول کی جئے پور میں این آئی اے کی خصوصی عدالت کو لے جایا جائے گا جہاں اجمیر دھماکہ کیس کی سماعت ہورہی ہے ۔ شبہ ہے کہ مفت لال نے اکتوبر 2007ء میں ہوئے دھماکوں کی سازش میں ایک اہم رول ادا کیا تھا۔ ان دھماکوں میں 3افراد ہلاک اور 20زخمی ہو گئے تھے ۔ این آئی اے نے گذشتہ منگل کو بھویش پٹیل نامی ایک شخص کو دہلی سے گرفتار کیا تھا اور جئے پور میں ایک نامزد عدالت میں پیش کیا تھا جہاں سے پٹیل کو 15دن کیلئے تحویل میں دے دیا گیا تھا۔ امکان ہے کہ دونوں ملزمین سے مذکورہ بم دھماکوں کے پس پردہ سازش کے بارے میں اور آر ایس ایس رکن سنیل جوشی کے قتل کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ مذکورہ ذرائع نے بتایاکہ پٹیل، مبینہ طورپر ان افراد میں سے ایک ہے جو درگاہ اجمیر شریف کے احاطہ میں دھماکو اشیاء چھپا کر رکھنے میں ملوث تھے ۔ سنیل جوشی کے قتل کے سلسلہ میں اور سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین، مالیگاؤں اور مکہ مسجد(حیدرآباد) میں ہوئے دھماکوں کے سلسلہ میں این آئی اے نے (اب تک) کم ازکم 9افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

National Investigation Agency on Thursday arrested a suspected right-wing terrorist Mafat Lal from Vadodara

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں