British High Commissioner meets Rahman Khan regarding Islamic banking and the working of Equal Opportunity Commission
نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمشنر جیمس ڈیویڈ بیوانس سے مرکزی وزیر اقلیتی امور کے رحمن خان سے آج ملاقات کرتے ہوئے اسلامک بینکنگ اور مساوی مواقع کمیشن پر تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر نے کے رحمن خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے 5اقلیتوں کے تعلق سے بنائی گئی اسکیموں اور پروگراموں سے انہیں واقف کروایا۔ برطانیہ میں اس وقت اسلامک بینکنگ کا نظام رائج ہے ۔ ہندوستان میں اس پر تجربہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ برطانیہ میں اس وقت اسلامک بینکنگ کا نظام رائج ہے ۔ ہندوستان میں اس پر تجربہ کرنے کی تجویز پر غور ہے تاہم یہ ایک متنازعہ موضوع بن گیا ہے کیونکہ بعض گوشوں سے اس کی مخالفت بھی کی جا رہی ہے ۔ مساوی مواقع کمیشن پر بھی اعتراضات کئے جا رہے ہیں ۔ خیرسگالی کی اس ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے کے رحمن خان کو بتایا کہ برطانیہ کے وزیر اقلیت آئندہ ماہ ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ کے رحمن خان نے برطانیہ میں اسلامک بینکنگ اور مساوی مواقع کمیشن لینے کا جائزہ لینے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر کو اس بات کا تیقن دیا کہ یوپی اے حکومت اقلیتوں کو ترقی کے قومی شرح تک اوپر اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں 15نکاتی پروگرام کا تذکرہ کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں