شہریوں کے حقوق سے متعلق بل - کابینہ منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-08

شہریوں کے حقوق سے متعلق بل - کابینہ منظوری

حکومت نے آج اس بل کی منظوری دیدی جس کا مقصد "شہریوں کو پاسپورٹس، وظائف اور صداقت نامہ جات پیدائش و اموات کے اجراء جیسی خدمات کی مقررہ مدت میں فراہمی کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ مرکزی کابنیہ کے اجلاس میں جس کی صدارت وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کی مذکورہ بل (مقررہ مدت میں خدمات کی فراہمی اور ازالہ شکایات سے متعلق حقوق شہریان بل۔ 2011) منظور کر لیا گیا۔ اس بل کے تحت یہ گنجائش فراہم کی گئی ہے کہ اپنے فرائض منصبی یا خدمات کی فراہمی میں ناکام ہو جانے والے کسی سرکاری عہدیدار کے خلاف 50ہزار روپئے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ۔ اس بل کے تحت ہر سرکاری ا تھارٹی پر یہ ذمہ داری عائد کر دی گئی ہے کہ وہ شہریوں کا منشور شائع کرے جس میں اس مدت کی صراحت کی جائے کہ جس میں خدمات اور اشیاء متعلقہ شہری کو فراہم کی جائیں گی اور ازالہ شکایات کا میکانزم بھی شائع کیاجائے ۔ معتبر ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ بل کے دائرہ میں این آر آئیز کی شمولیت کے مسئلہ سے علیحدہ طورپر نمٹا جائے گا۔ یہ کام وزارت پرسونل، ازالہ عوامی شکایات و وظائف و نیز وزارت قانون کرے گی۔ مجوزہ قانون سازی میں محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات پیش پیش رہا ہے ۔ اس بل کے ذریعہ ایک سرکاری ا تھاریٹی پر یہ لازمی ہو گا کہ وہ ایک کال سنٹر "کسٹمر کیر سنٹر" ہیلپ ڈیسک اور پیپلز سپورٹس سسٹم قائم کرے تاکہ مقررہ مدت میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ مرکز میں اور ہر ریاست میں عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے کمیشن کے قیام کی گنجائش بھی فراہم کی گئی ہے ۔

Cabinet approves bill for timely delivery of citizen services

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں