ضمنی انتخابات - ممتا کابینہ وزیر کی شکست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-01

ضمنی انتخابات - ممتا کابینہ وزیر کی شکست

23/فروری کو مالدہ، بیر بھوم اور مرشد آباد میں ہونے والے ضمنی اسمبلی انتخابات کا نتیجہ
الٹ پلٹ آیا ہے جہاں ممتا کابینہ کے وزیر ہمایوں کبیر کی شکست ہوئی تو حکمراں جماعت ترنمول صرف اپنے ایک ہی وزیر کو بچاسکی جبکہ ایک حلقے میں سب سے آخری پوزیشن پر پہنچ گئی۔ ایک سیٹ بائیں محاذ کی حلیف پارٹی فارورڈ بلاک کی جھولی میں گئی۔ بظاہر یہ ترنمول کیلئے بڑا خسارہ ہے لیکن سب سے زیادہ نقصان کانگریس کو پہنچاہے کیونکہ آج جمعرات کو نتیجہ نکلنے کے بعد کانگریس نے اپنے قبضے والی سبھی تینوں سیٹوں میں سے دو سیٹیں گنوادی ہیں ۔ ایک سیٹ ترنمول نے چھینی تو دوسری فارورڈ بلاک نے ۔ لیکن کانگریس نے مرشد آباد کے رضی نگر سے اپنی باغی ایم ایل اے ہمایوں کبیر کو جو ممتا کابینہ میں وزیر ہیں اپنے امید اور ربیع العالم چودھری کے ہاتھوں 11365 و وٹوں سے شکست دے کر خاموش بدلہ لے لیا ہے ۔ یہ ضمنی انتخاب حکمراں ترنمول کانگریس کیلئے خاصا پریشان کن ہے کیونکہ اس میں اس نے اپنے دو وزیروں میں سے ایک وزیر کو گنوادیا جبکہ اسے اس نے بطور خاص کر کانگریس کے خیمے سے توڑکر اپنے ساتھ ملایا تھا۔ وہ صرف ایک ہی سیٹ (مالدہ کی انگلش بازار سیٹ) پر قبضہ کر سکی جہاں سے کانگریس نے چھوڑکر ترنمول میں آ کر وزیر کی جگہ پانے والے کرشنندو چودھری نے اپنے قریبی سی پی ایم حریف کوشک مشرا کو 20,452 و وٹوں سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ بیربھوم کی نل ہٹی میں ترنمول کی حالت سب سے زیادہ خراب رہی جہاں اس کے امیدوار بپلب اوجھا کو تیسرا مقام حاصل ہو سکا۔ یہاں بائیں بازو کی حلیف جماعت فارورڈ بلاک کا قبضہ ہوا۔ برابری کے حساب سے دیکھا جائے تو مغربی بنگال کی تین اسمبلی سیٹیں اپنے ہم تر ضمنی انتخابات کے بعد ایک ایک کے حساب سے حکمراں ترنمول کانگریس، کانگریس اور سی پی ایم کے کھاتے میں گئی ہیں ۔ مرشد آباد کے رضی نگر اسمبلی حلقہ سے جیتنے والے کانگریس امیدوار ربیع العالم چودھری نے اپنی جیت کو کانگریس پر عوام کا اعتماد بتایا جبکہ ہمایوں کبیر نے اسے پیسہ کا کھیل بتایا ہے ۔

Humayun Kabir lost his seat in WB bye-election


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں