وہارٹن انڈین اکنامک فورم کے خلاف ہندوستانی نژاد امریکیوں کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-25

وہارٹن انڈین اکنامک فورم کے خلاف ہندوستانی نژاد امریکیوں کا احتجاج

ہندوستانی نژاد امریکیوں کے ایک گروپ نے پنسلوانیہ میں پرامن احتجاجی جلوس نکالا۔ وارٹن انڈیا اکنامک فورم کی چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو دی ہوئی دعوت منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف یہ جلوس نکالا گیا تھا۔ ’’امریکی برائے آزادی تقریر‘‘ نامی گروپ کے پرچم تلے ہندوستانی نژاد امریکی شہری ’’ہم مودی کو چاہتے ہیں‘‘۔ نعروں پر مبنی بیانرس کے ساتھ جلوس میں شامل تھے اور ان پوسٹرس اور بیانرس کے علاوہ مودی کی تصویریں بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ بیشتر احتجاجی نیویارک اور نیوجرسی سے جلوس کی شکل میں کافی طویل فاصلہ طئے کرکے ڈبلیو آئی ای ایف کے روبرو احتجاجی مظاہرے کیلئے یہاں پہنچے تھے۔ ڈبلیو آئی ای ایف میں ہندوستان کی معاشی ترقی کے موضوع پر ایک روزہ طویل چوٹی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ کئی مقررین نے ہیریسن آڈیٹوریم پنسلوانیہ یونیورسٹی جانے والی سڑک پر احتجاجیوں کے ہجوم سے خطاب کیا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو کانفرنس گاہ میں داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ روزنامہ ’’پنسلوانیہ‘‘ کی خبر کے بموجب احتجاجیوں کی تعداد 200تھی۔ پنسلوانیہ یونیورسٹی کے 3 پروفیسروں نے مودی کو مدعو کرنے کی مخالفت کی تھی۔ ہندوستانی نژاد امریکی دانشوروں کے فورم کے نارائن کٹاریہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈبلیو ای آئی ایف نے ’’آزادی تقریر‘‘ پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے اسے ہندوستانی سیاسی عمل میں ’’نامناسب مداخلت‘‘ قرار دیا تھا۔ بعدازاں ایک یادداشت پنسلوانیہ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ایمی گٹ مین کو پیش کی گئی۔ احتجاجیوں نے کہاکہ وہ اس عظیم یونیورسٹی کو صرف تین انگریز اور سماجی کارکن پروفیسرس کی جو ہندوستانی نژاد ہیں دھمکیوں پر غمگین اور برہم ہیں۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ اہم مسائل آزادی تقریر اور حق ناراضگی ہیں۔

Protesters march against Wharton India Economic Forum

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں