وسطی چین میں شدت کی ژالہ باری اور طوفان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-25

وسطی چین میں شدت کی ژالہ باری اور طوفان

وسطی چین کے کئی علاقوں میں شدت کے ژالہ باری طوفان کی وجہہ سے کم ازکم 13افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 250زخمی ہیں۔ 20لاکھ سے زیادہ افراد موسم کی شدت کی وجہہ سے بے گھر ہوگئے۔ صوبہ حونان میں شدت کی ژالہ باری کی وجہہ سے 9 افراد ہلاک اور 272زخمی ہوگئے۔ صوبہ گوانگ ڈانگ کے شہر ڈانگ گوانگ میں ژالہ باری سے 3 افراد ہلاک اور 11لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔ سرکاری زیر انتظام خبر رساں ادارہ "ژن ہوا" کی اطلاع کے بموجب 20لاکھ سے زیادہ افراد تباہی کا شکار ہوئے ہیں۔ انتہائی شدید موسم سے 42 شہر اور وسطی چین کے صوبے متاثر ہیں۔ وزارت شہری امور کے بموجب ایک اور شخص کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے جب کہ 8لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد ژالہ باری کے طوفان کے دوسرے دور سے متاثر ہوئے ہیں۔ 74 ہزار افراد کے مکانوں کا تخلیہ کروادیا گیا جبکہ 1900 مکان منہدم ہوگئے اور ایک لاکھ مکان صوبہ حونان میں بری طرح متاثر ہوئے۔ ژالہ باری کی وجہہ سے 35کروڑ 70لاکھ یوآن یعنی 5کروڑ 75لاکھ امریکی ڈالر کا نقصان صرف چین کے صوبہ گوانگ ڈانگ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ طوفان سے 92 ہزار 300 ہیکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں برباد ہوگئیں۔ 14ہزار 900 ہیکٹر اراضی کی فصلیں مکمل طورپر تباہ ہوچکی ہیں۔ آفات سماوی راحت رسانی کیمپ سے 19 لاکھ یوآن کی رقم جو 3لاکھ 5ہزار 900 امریکی ڈالر کے مساوتی ہوتی ہے جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں خیمے اور پینے کا پانی بھی تقسیم کیاگیا۔ چین کے مختلف علاقوں میں آئندہ تین دن میں زبردست بارش اور ژالہ باری کا اندیشہ ہے۔

13 killed, 2 miilion affected by hailstorm in China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں