ممبئی - اقلیتی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-12

ممبئی - اقلیتی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

فیڈریشن آف مائناریٹی ایجوکیشنل آرگنائزیشن(فیم) کے ریاستی سطح کے اہم ذمہ داروں کے وفد نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور وزیر برائے اسکول ایجوکیشنل راجندرا درڈا سے تعلیمی اداروں کے مسائل پر گفتگو کی جن میں آر ٹی آئی 2009ء کے مطابق اقلیتی تعلیمی اداروں کی اسکولوں میں اساتذہ و دیگر اسٹاف کی بھرتی میں ریزرویشن (روسٹر سسٹم) رائج کرنے کے تعلق سے حکومت ایک حکم نامہ جاری کرنے جاری جوکہ اقلیتی اداروں کو لاگو نہیں ہوتا اور اسے لاگو کرنا دستور ہند نے دئیے حقوق کے مخالف ہے ۔ اس تعلق سے سپریم کورٹ نے بھی کئی فیصلہ دئیے ہیں جس سے سندھی ایجوکیشن سوسائٹی کیس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی حکومت کسی بھی اقلیتی اداروں کے تعلیمی اداروں میں سماجی ریزرویشن و ایڈیشنل اسٹاف بھرنے کی زبردستی نہیں کر سکتا۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ دستور ہند کی قلم (5)15 کے دائرہ میں رہتے ہوئے اسٹاف بھرتی میں روسٹر سسٹم سے بھرتی کرنا یا ایڈیشنل اسٹاف جو کسی دوسرے ادارے سے دیا جا رہا ہے اسے اقلیتی اداروں میں بھرنا غیر قانونی ہو گا لہذا اسے زبردستی نہ کی جائے ورنہ فیم کو حکومت کے خلاف مجبوراً عدالت سے رجوع ہونا ہو گا۔ اسی طرح اقلیتی تعلیمی اداروں کی مستقل نان گرانٹ اسکولوں میں غریب، نادار طلبہ جن کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپئے سے کم ہو انہیں داخلہ دینے کیلئے حکومت زبردستی نہیں کر سکتی کیونکہ دستور ہند کی فلم (5) 15 کے مطابق انہیں مستثنیٰ کیا گیا ہے ۔

Federation of minorities educational organization meet with Dy.CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں