نئے دور میں نوجوانوں کا رول اہم - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-14

نئے دور میں نوجوانوں کا رول اہم - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی

اپنے ماریشس دورے کے موقع پر جب صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ایک تعلیمی ادارے کے طلباء سے مخاطب ہوئے تو انہوں نے نوجوان نسل کی اہمیت اور رول پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ملک اور حکومت کے فیصلے میں انہیں ترجیح دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ملکوں کو دنیا کے ساتھ چلنے کیلئے چینلجوں کا مقابلہ نئی نسل کو کرنے دینا چاہئے ۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو بدھ کو ماریشس یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ آف سول لاء کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "آئندہ نسل کے طورپر نوجوان لوگوں کا ان چیلنجوں سے نمٹنے میں رول ہونا چاہئے جن کا سامناترقی پذیر ملک کر رہے ہیں "۔ انہوں نے کہاکہ "ہندوستان میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ریسرچ سے متعلق مطالعے کے سلسلے میں ماریشس کے طلبہ کیلئے تقریباً 100وظائف ہر سال دئیے جاتے ہیں ۔ یہ انتظام ہندوستانی تکنیکی اور اقتصادی تعاون (آئی ٹی ای سی) پروگرام کے تحت کرائے جانے والے جزوقتی نصابوں کیلئے طئے 290 جگہوں سے الگ ہے ۔ پرنب مکرجی نے کہاکہ حال کے برسوں میں ہم نے ان وظائف کو حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھا ہے ۔ ہندوستانی یونیورسٹیوں میں ماریشس کے کئی طلبہ نے خود کو خرچ پر رجسٹریشن کروایا ہے ۔ ہم ہندوستان میں ان کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں