میرینس مسئلہ پر ہندوستان کا سخت موقف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-14

میرینس مسئلہ پر ہندوستان کا سخت موقف

وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج اٹلی کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر اس نے ماہی گیروں کے قتل کے ملزم اٹلی کے 2فوجیوں کو سماعت کیلئے ہندوستان واپس نہیں بھیجا تو باہمی رشتوں پر اس کے منفی اثرات پڑیں گے ۔ اٹلی کے دونوں میرینس کو ہندوستان واپس نہ بھیجنے کے وہاں کی حکومت کے فیصلے کو قطعی ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دئیے گئے بیان میں کہاکہ اٹلی کا یہ قدم تمام سفارتی ضابطوں کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اٹلی کے ایک نمائندے نے ہندوستان کے سپریم کورٹ کو ایک تحریری حلف نامہ دیا ہے اور اس پر عمل نہ کرنا ہندوستان کو قطعی قبول نہیں ہے ۔ وزیراعظم نے اٹلی کی حکومت سے کہاکہ وہ ہندوستانی سپریم کورٹ کو دئیے گئے حلف نامہ کا احترام کرے ورنہ اس کے اور ہمارے رشتوں پر منفی اثرات پڑیں گے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے ہندوستان کی سیاسی پارٹیوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں تاکہ ہندوستان اس معاملے میں متحد ہو کر اپنی آواز اٹھاسکے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں