کانگریس صدر کی حیثیت سے سونیا گاندھی کے 15 سال مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-14

کانگریس صدر کی حیثیت سے سونیا گاندھی کے 15 سال مکمل

سونیا گاندھی نے آج صدر کانگریس کی حیثیت سے اپنے مثالی 15سال مکمل کرلئے ہیں ۔ 127 سال کی تاریخ کی حامل کانگریس تنظیم میں سونیا گاندھی کی قیادت ایک انوکھی شناخت کی حامل ہے ۔ 66سالہ سونیا گاندھی کے سیاسی کیرئیر میں مئی 2004ء کافی اہمیت کاحامل ہے ۔ کیونکہ اس جماعت نے مختلف اتحادیوں کے ساتھ مل کر ہی مرکز میں سونیا گاندھی کی قیادت میں دوبارہ اقتدار حاصل کیا۔ ان لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سونیا نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا۔ ماہر معاشیات منموہن سنگھ کو اس عہدہ کیلئے نامزد کیا تھا۔ مارچ 1998ء کے لوک سبھا انتخابات میں اپنی پارٹی کی ناقص کارکر دگی کے بعد صدارت کا عہدہ سنبھالا تھا۔

Sonia Gandhi completes 15 years as Congress chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں