آج سے ریاست تمل ناڈو میں پلس ٹو امتحانات کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-01

آج سے ریاست تمل ناڈو میں پلس ٹو امتحانات کا آغاز

ریاست تمل ناڈو میں آج سے پلس ٹو کے امتحانات کا آغاز ہو گا اور یہ امتحانات 27فروری کو ختم ہونگے، ریاست تمل ناڈو اور پدوچیری کے تقریبا 5769اسکولوں کے 8 لاکھ4 ہزار 534 طلباء و طالبات پلس ٹو کے امتحانات لکھیں گے، ان کے علاوہ پرائیویٹ امتحانات دینے کے لیے امسال تقریبا 48ہزار 788طلبا و طالبات نے اپنے نامو ں کا اندارج کیا ہے، پلس ٹو امتحانات لکھنے کے لیے ریاست بھر میں 2020امتحان مراکز کا انتظام کیا گیا ہے، واضح رہے کہ امسال پلس ٹو کے امتحانات لکھنے والے طلبا کی تعداد 3لاکھ 73ہزار788ہے، اور تقریبا 4لاکھ30ہزار 746طالبات پلس ٹو امتحانات لکھیں گے،اور صرف چنئی میں 406اسکولوں کے تقریبا 51ہزار 531طلبا و طالبات140امتحانی مراکز میں امتحان لکھیں گے، اسی طرح پدوچیری میں 107اسکولوں کے تقریبا 12ہزار 611طلبا و طالبات کو امتحان دینے کے لیے 30امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، پلس ٹو کے امتحانات صبح ٹھیک 10بجے شروع ہو کر دوپہر 1.15کو ختم ہونگے، امتحان شروع ہونے کے پہلے 15منٹ میں جوابی پرچے پر رجسٹریشن نمبر لکھنے اور سوالات کے پرچے کو پڑھنے کے لیے مختص کئے گئے ہیں، اور ٹھیک 10.15بجے امتحانات لکھنے کی اجازت ہو گی، امتحانات بورڈ نے اسکولوں اور طالب علموں کو انتباہ کیا ہے کہ اگر امتحانات میں کسی قسم کے ضابطہ کی خلاف ورزی ہو گی تو اسکول کی تسلیم شدہ حیثیت کو رد کر دیا جائے گا، اور جو طلباوطالبات امتحانات میں نقل کرتے ہوئے یا جوابی پرچے کا آپس میں تبادلہ ہوئے، یا سلیکشن آفیسر کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے پکڑے جائیں گے ان پر سخت سے سخت کاروائی ہو گی، پچھلے سال اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ حرکات میں ملوث تقریبا 229طلباو طالبات کو سزا دی گئی تھی، اس کے علاوہ بورڈ نے اسکولی انتظامیہ کو بھی انتباہ کیا ہے کہ اگر بورڈ کے اعلان کردہ ضابطوں کی خلاف ورزی کی گئی تو ان پر بھی سخت کاروائی کی جائے گی، اس کے علاوہ بورڈ نے امتحانی مراکز میں، ان اسکولوں کے اسا تذہ اور پرنسپل کو امتحان گاہ میں داخل ہونا ممنوع قرار دیا گیا ہے، جن اسکولو ں کے طالب علم امتحانی مراکز میں امتحانات دے رہے ہوں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں