راجیو گاندھی گورنمنٹ اسپتال چنئی میں فالج کے مریضوں کا مکمل علاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-29

راجیو گاندھی گورنمنٹ اسپتال چنئی میں فالج کے مریضوں کا مکمل علاج

فالج سے متاثر مریض کو اگر 3 گھنٹے کے اندر اسپتال لا یا گیا تو علاج ممکن ۔ ڈاکٹر متو ارسو
چنئی راجیو گاندھی گورنمنٹ اسپتال میں فالج سے متاثر مریض کو اگر تین گھنٹے کے اندر اسپتال لا یا گیا تو ایسے مریض کا مکمل علاج ممکن ہے، اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں اسپتال کے ڈین ڈاکٹر کنکا سبائی اور اعصابی شعبہ کے پروفیسرو ڈاکٹر متوارسو نے اس کی جانکاری دی ہے، اس ضمن میں مزید تفصیلات بتا تے ہوئے اسپتال کے ڈین ڈاکٹر کنکاسبائی نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال تقریبا 6کروڑ افراد فالج کے مرض کے شکار ہوجاتے ہیں، اور سروے کے مطابق آج دنیا بھر میں فی سکینڈ میں ایک فرد فالج کے مرض سے متاثر ہورہا ہے، فالج سے متاثر مریضوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ روزمرہ کے کام کرنے کے قابل نہیں رہتے ہیں، انہوں نے بتا یا کہ ماضی میں فالج سے متاثر مریضوں کی عمر تقریبا 50سال کے آس پاس ہوا کرتی تھی، لیکن حالیہ ماحول میں نوجوان بھی اس مرض کا شکار ہوتے آرہے ہیں، انہوں نے فالج سے متاثر مریضوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اگر کسی فرد پر فالج کا حملہ ہوتا ہے تو اس مریض کے ایک طرف کا جسم کا حصہ متاثر ہوتا ہے، اس مریض کا ہاتھ اور پیر کام کر نہیں سکیں گے، اس کے علاوہ اس مریض کا منہ بھی ٹیڑھا ہوجائے گا، اور مریض زندگی بھر بستر سے لگے رہنے پر مجبور ہوجائے گا، انہوں نے بڑی مسرت کے ساتھ اس بات کی اطلاع دی کہ ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں میں چنئی راجیو گاندھی گورنمنٹ اسپتال ہی ایک اسپتال ہے جو فالج کے مریضوں کے اعصابی شعبہ میں جدید طرز علاج کی سہلوت دستیاب ہے، جس کے تحت اگر فالج سے متاثر مریض کو تین گھنٹے کے اندر اسپتال لایا گیا تو ایسے مریض کو فوری طور پر انجکشن دیکر مریض کو فالج کے اثر سے مکمل طور پر بچاسکتے ہیں، اس سلسلے میں ڈاکٹروں نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فرد فالج کا شکار ہوسکتا ہے، اور خاص طور سے جو مریض ذیابیطس،بلڈ پریشر، دل کے امراض، کولیسٹرال، موٹاپا ، سے متاثر ہیں، اور جو افراد شراب اور تمباکو نوشی کے عادی ہیں، ان کو فالج کا حملہ ہوسکتا ہے، انہوں نے بتا یا کہ فالج کے حملہ دوقسم کے ہوتے ہیں، ایک قسم مریض کی دماغ کی خون کی نالیوں میں خون کی رکاوٹ کی وجہ سے فالج کا حملہ ہوتا ہے، اور دوسرے قسم میں مریض کی دماغ کی خون کی نالیاں پھٹنے کی وجہ سے فالج لاحق ہوجاتا ہے، جس میں مریض کی دماغ کی خون کی نالیا ں پھٹنے کی وجہ سے جو فالج لاحق ہوتا ہے ایسے مریض کا علاج ناممکن ہے، لیکن دماغ کی خون کی نالیوں میں جو خون کی رکاوٹ کی وجہ فالج کا حملہ ہوتا ہے ایسے مریض کو اگر تین گھنٹے کے اندر اسپتال میں داخل کرنے پر اس مریض کا علاج کیا جاسکتا ہے، لیکن اگر فالج حملے کے تین گھنٹے بعد مریض کو اسپتال لا یا گیا تو مذکورہ انجکشن لگانے کے باوجود مریض کو فالج کے اثر سے بچایا نہیں جا سکتا ہے، انہوں نے بتا یا کہ فالج حملے سے متاثر مریض کو لگوائے جانے والی ایک انجکشن کی قیمت 50 ہزار روپئے ہے، لیکن وزیر اعلی ہیلتھ بیمہ پالیسی کے زمرے میں اس مرض کو شامل کیا گیا ہے ، جس کے تحت ان مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ، ڈاکٹروں کے اطلاع کے مطابق چنئی راجیو گاندھی اسپتال میں پچھلے دو ماہ قبل ہی سے فالج کے مریضو ں کا علاج شروع کردیا گیا ہے، اور اب تک اس سہولت اور مذکورہ انجکشن لگوانے کی وجہ سے فالج سے متاثر تین مریض مکمل صحت یاب ہوئے ہیں، انہوں نے فالج کے علامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی مریض کے دماغ کی خون کی نالیوں میں خون رک جاتی ہے تو ایسے مریض کا چہرہ ، ہاتھ، پیر، پٹھوں میں نرمی اور ہاتھ پیر کا سن ہوجانا ، منہ کا ٹیڑھا ہوجا نا، اچانک شدید الجھن محسوس کرنا، لڑکھڑاتی آوازمیں گفتگو کرنا، آنکھوں کی بنیائی میں کمی محسوس کرنا، چلنے سے معذور ہوجا نا، ہاتھ پیر کا جنبش نہ ہونا، اسپتال کے ڈین اور نیورالجسٹ ڈاکٹر متو ارسو کے مطابق یہ تمام علامات فالج کے حملہ آور ہونے کے علامات میں شامل ہیں، اگر مذکورہ علامات کسی مریض میں پائے جائیں تو اس کو فوری طور پر 3گھنٹے کے اندر ، چنئی راجیو گاندھی اسپتال میں داخل کرنے سے ایسے مریض کا کامیاب علاج کیا جاسکتا ہے۔

Treatment of paralysis patients in rajiv gandhi govt hospital chennai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں