پاکستان - تاریخ میں پہلی بار منتخبہ حکومت نے معیاد مکمل کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-16

پاکستان - تاریخ میں پہلی بار منتخبہ حکومت نے معیاد مکمل کی

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ ایک منتخبہ حکومت کی 5سالہ معیاد کی تکمیل اور ایک منتخبہ حکومت کی دوسری منتخبہ حکومت کو اقتدار کی حوالگی موجودہ انتظامیہ کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ صدر زرداری نے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور چند دیگر وزراء کے اعزازمیں عشائیہ ترتیب دیا۔ اس عشائیہ میں چند ارکان پارلیمنٹ بھی شریک تھے ۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک منتخبہ حکومت 5سال معیاد پوری کر رہی ہے ۔ پیپلز پارٹی کی زیر قیادت حکومت ایک کارگذار وزیراعظم نام پر اتفاق رائے کے ئے کلیدی مسلم لیگ (نواز) سے بات چیت کر رہی ہے ۔ کارگذار وزیراعظم انتخاب کی نگرانی کریں گے ۔ توقع ہے کہ عام انتخابات ماہ مئی میں منعقد ہوں گے ۔ صدرزرداری نے کہاکہ ان کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں کئی مشکل چیلنجوں سے مقابلہ کیا۔ عسکریت پسندی کے خلاف لڑائی حکومت کو درپیش تھی۔ معاشی مسائل کے علاوہ بار بار قدرتی مصائب کا آنا حکومت کیلئے بڑی پریشانی کا باعث تھا۔ زرداری نے کہاکہ حکومت نے بڑی خوبی سے مفاہمت کی پالیسی کو آگے بڑھایا اور تمام سیاسی طاقتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں کامیابی حاصل کی۔

Pakistan Parliament completes full 5-year term

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں