ریلوے کرایوں میں اضافہ کا اشارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-16

ریلوے کرایوں میں اضافہ کا اشارہ

وزیر ریلوے پون کمار بنسل نے ریل کرایوں میں حالیہ اضافہ کو حق بجانب قراردیا اور اشارہ دیا کہ آمدنی۔ اخراجات کے فرق کو پر کرنے کیلئے مزید اضافے کئے جاسکتے ہیں ۔ اسی دوران راجیہ سبھا نے ریلوے بجٹ برائے سال 2013-14 ندائی و وٹ کے ذریعہ منظور کر لیا۔ بنسل نے ایوان بالا میں ریلوے بجٹ پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ "یہ ہمارا فریضہ ہے کہ عوام کیلئے قابل تحمل قیمتوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنائیں ۔ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہم اس کو ایک "بزنس آرگنائزیشن" نہ سمجھیں لیکن ریلویز کی بنیاد ایک مستحکم مالیاتی اصول پر ہونی چاہئے ۔ ہم پر ایک قومی ذمہ داری بھی ہے "۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہو گاکہ ریلوے بجٹ کی پیشکشی سے ایک ماہ قبل یعنی گذشتہ جنوری ہی میں ریلوے کے مسافر کرایوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

Another round of hike in Railway passenger fares on the cards

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں