آئی ایس آئی سربراہ کے خلاف تحقیر عدالت مقدمہ - درخواست مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-16

آئی ایس آئی سربراہ کے خلاف تحقیر عدالت مقدمہ - درخواست مسترد

پاکستان کی ایک عدالت نے آئی ایس آئی کے سربراہ اور دیگر سینئر عہدیداروں کے خلاف4شہری ملازمین کی دائرہ کردہ تحقیر عدالت درخواست کو مسترد کر دیا جبکہ قبل ازیں تحقیقاتی ادارہ نے جج کو معطل کیا تھا کہ اس نے ان کے معاہدہ پر مبنی ملازمت کو باقاعدہ بنانے کی کار روائی کی ہے ۔ جسٹس ریاض احمد خان نے کل درخواست کو مسترد کر دیا جبکہ آئی ایس آئی نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس نے کنٹراکٹ پر جن ملازمین کی خدمات حاصل کی گئی تھی ان کی خدمات کو باقاعدہ بنانے قبل ازیں جاری کردہ حکم کی تعمیل کر دی ہے ۔ چاروں شہری سجاد علی، شاہد دلاور اور محمد شفیق و گل داد کی خدمات آئی ایس آئی نے 7سال قبل جونے ئر تجزیہ نگاروں کی حیثیت سے حاصل کی تھی۔ انہوں نے آئی ایس آئی کے سربراہ لفٹنٹ جنرل ظہیر الاسلام، معتمد دفاع لفٹنٹ جنرل (موظف) آصف ے ٰسین ملک، ادارہ کے سکریٹری تیمور عظمت عثمان اور کابینی ذیلی کمیٹی کے صدرنشین کے خلاف کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ نہ بنانے پر ان کے خلاف تحقیر عدالت کار روائی کی مانگ کی تھی۔

Case against ISI chief and others rejected by the court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں