India may put on hold group visa for Pakistan nationals
پاکستان کے معمر شہریوں کے لیے آمد پر ویزا کی سہولت کو معطل کرنے کے بعد ہندوستاناس ملک کے شہریوں کے لیے مجوزہ گروپ ویزا کی سہولت کو روک سکتا ہے-ایل اوسی پر دو ہندوستانی سپاہیوں کی ہلاکت کے نتیجہ میں باہمی تعلقات میں پیدا شدہ بے اطمینانی کے پیش نظر یہ اقدام کیا جاسکتا ہے-جموں کشمیر میں خط قبضہ (ایل او سی) پر زبردست کشیدگی کے بعد ہندوستان نے نئے ہند پاک ویزا معاہدہ کے ایک حصہ یعنی معمر شہریوں کو آمد پر ویزا کی سہولت 15 جنوری کو اس پر عمل آوری کے چند گھنٹوں بعد روک دیا تھا- دونوں ملکوں نے گروپ ٹورسٹ ویزا سہولت پر عمل آوری سے اتفاق کیا تھا-یہ سہولت ایک دوسرے کے ملک کے شہریوں کو 15 مارچ سے دی جانے والی تهی لیکن اس پر روک لگا دی جاسکتی ہے کیونکہ باہمی تعلقات میں بہتری نہیں ہوئی ہے-وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ابھی تک ہمارے پاس اس بارے میں کوئی واضح صورت حال نہیں ہے کہ آیا گروپ ویزا کی سہولت پر 15 مارچ سے عمل آوری ہوگی یا نہیں اگرچہ ہم اس سلسلے میں تیاریاں کر رہے ہیں-




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں