سعودی عرب - برسرعام سر قلم کرنے کی سزا ترک کرنے پر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-11

سعودی عرب - برسرعام سر قلم کرنے کی سزا ترک کرنے پر غور

سعودی عرب میں برسر عام سر قلم کرنے کے رواج کو ترک کرنے کی ایک تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔سعودی عرب کے روزنامہ الوطن کے مطابق وزارتی کمیٹی اس معاملہ پر جائزہ لے رہی ہے۔ سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سزا موت پر بر سر عام مجرم کا سر قلم کردیا جاتا ہے۔اخبار نے آج کے ایڈیشن میں یہ لکھا ہے کہ وزارتی کمیٹی گولی مارنے کے طریقے کو ایک متابادل کے طور پر اختیار کرنے کے بارے میں غور کررہی ہے۔ یہاں بر سر عام موت لے بجائے جیل میں ہی زہریلا انجکشن دینے کی تجویز بھی پیش کی جاتی رہی ہے۔اس ملک میں قتل، مسلح ڈکیتی، عصمت ریزی اور نشیلی اشیا ء کی منتقلی پر مجرم کا برسر عام سر قلم کردیا جاتا ہے۔جاریہ سال اب تک 15 افراد کا سر قلم کیا جا چکا ہے۔گذشتہ سال 76 اور 2011 میں 79 افراد کا سر قلم کیا گیا تھا۔

Saudi Arabia may end beheadings due to a shortage of swordsmen

1 تبصرہ:

  1. جرم کے لئے سزاء کا تصور وجود آدم کے ساتھ ہی آیا ہے-
    لیکن قتل جیسی سزاء اور ہو بھی بر سر ٰعام سر تن سے جدا کرنا ؟؟؟
    لوگ تو جانور کو بھی ذبح ہوتے دیکھ کر لرز جاتے ہیں، انسان کو ذبح کردینا سننے میں ہی اور دیکھنے مین، بد ترین مجرمین کے لئے تاریخ میں ایسے واقعات کا ذکر ضرور ملتا ہے-
    لیکن اک مذہب سے ایسی سزائون کو جوڑنا اور حاصل سیساسی مقاصد کرنا-

    جواب دیںحذف کریں