پاکستان کے اقلیتی حقوق ریکارڈ کی مذمت - انسانی حقوق تنظیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-11

پاکستان کے اقلیتی حقوق ریکارڈ کی مذمت - انسانی حقوق تنظیم

حکومت پاکستان کو اسلامی عسکریت پسند گروپس اور دیگر افراد کے خلاف جو اقلیتوں کو تشدد کی دھمکیاں دینے کے ذمہ دار ہے، فوری قانونی کاروائی کرنی چاہئے۔انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم'ہیومن رائیٹس واچ' نے کہا ہے کہ پاکستان کا متنازعہ اہانت مذہب قانون تازہ نگرانی کے تحت آچکا ہے۔کیونکہ کل لاہور کے مضافات میں ایک ہجوم نے عیسائی طبقہ کے مکانوں کو نذر آتش کرتے ہوئے عیسائیوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔
مقامی عہدیدار بشمول صوبائی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ادارہ نے کہا کہ سماجی استغاثہ اور قانونی تعصب جو اقلیتوں کے ساتھ برتا جا رہا ہے جن کی اکثریت پاکستانی صوبہ پنجاب میں مقیم ہے۔چنانچہ حکومت پنجاب پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ ان واقعات کی تحقیقات کرے اور خاطیوں کے خلاف جو دھمکیاں دے کررقموں کی وصولی اور عیسائیوں، احمدیوں اور دیگر مخدوش مذہبی اقلیتوں پر تشدد میں ملوث ہیں،فوری قانونی کاروائی کرے

Human Rights Watch lambasts Pakistan's record on minorities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں