امریکی ریپبلکن پارٹی کے اگلے صدارتی امیدوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-18

امریکی ریپبلکن پارٹی کے اگلے صدارتی امیدوار

ہندوستانی نژاد امریکی لوسیانا کے گورنر بابی جندال اور الاسکا کی سابق گورنر سارا پیلن کو ٹاپ 10ریپبلکن امیدواروں کی قدامت پرست اسٹرا پول کے اختتام پر مجموعی و وٹوں کا فی کس صرف 3فیصد و وٹ حاصل ہوئے جبکہ قدامت پرست پولٹیکل ایکشن کانفرنس( سی پی اے سی) کے اسٹرا پول میں کنٹکی کے سینئر رینڈ پال 25فیصد و وٹوں کے ساتھ فاتح بن کر ابھرے ہیں جو ایک پیمانہ سمجھا جاتا ہے جہاں قدامت پرستوں کے بنیادی موقف کے سلسلہ میں 2016ء کے صدارتی انتخابات کیلئے قوت محرکہ کے حامل ریپبلکن امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ آرگنائزرس نے یہ بات بتائی۔ فلوریڈا کے سنیٹر مارکورو بیو کو 4روزہ کنزرویٹیو پولٹیکل ایکشن کانفرنس کے شرکاء کی جانب سے استعمال کردہ 3ہزار و وٹوں میں سے 23فیصد و وٹ حاصل ہوئے ہیں جو کل واشنگٹن کے باہر اختتام پذیر ہوئی۔ سابق ریپبلکن صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ریک سینٹورم کو جملہ و وٹوں میں 8فیصد و وٹ حاصل ہوئے ہیں ۔ جبکہ نیوجرسی کے گورنر کریس کرسٹی کو 7فیصد و وٹ حاصل ہوئے اور کانگریس کے رکن پال ریان کو جو 2012ء کے انتخابات میں نائب صدارتی امیدوار تھے 6فیصد و وٹ حاصل ہوئے ہیں ۔ اپنے اسٹرا پول کے نتائج جاری کرتے ہوئے آرگنائزرس نے کہاکہ جندال اور پیلن کو فی کس 3فیصد و وٹ حاصل ہوئے ہیں ۔ جندال سی پی اے سی کے شرکاء میں اپنی متاثرکن تقاریر کی وجہہ سے قومی توجہ حاصل کی تھی۔ جب کہ بیلٹ میں 23 ریپبلکن امیدوار شامل تھے جس میں جندال اور پیلن کو بالترتیب 9اور 10واں مقام حاصل ہوا اور انہوں نے نامزد کردہ افراد میں آخری دومقامات حاصل کئے ۔ باقی امیدواروں کو مجموعی طورپر 14فیصد و وٹ حاصل ہوئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں