چین میں نئی قیادت نے اقتدار سنبھال لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-18

چین میں نئی قیادت نے اقتدار سنبھال لیا

چین کی مقننہ کا سالانہ اجلاس 10سال میں ایک مرتبہ ہونے والی قیادت کی تبدیلی کے آج اختتام پذیر ہوا جبکہ نومنتخب صدر ژی جن پنگ نے برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی اور عوام سے اپیل کی کہ چینی عوام کے خواب کی تکمیل کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ وقت کے رجحان اور ایک بہتر زندگی کیلئے عوام کی بڑھتی ہوئی توقعات کے پیش نطر ہم خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے ۔ ژی جن پنگ نے چین کی مقننہ نیشنل پیپلز کانگریس کے اختتامی اجلاس میں یہ بات کہی۔ چین کے نئے صدر ژی جن پنگ نے صدر بننے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ چینی قومی کی خاطر چین کے احیائے ثانیہ کیلئے جنگ کریں گے ۔ چینی صدر چین کی سالانہ قومی کانگریس کے اختتام پر خطاب کر رہے تھے ۔ چین نے حال ہی میں ایک دہائی کے بعد ہونے والا انتقال اقتدار کا عمل مکمل کیا ہے جس کے نتیجے میں جن پنگ نے صدر کے طورپر اپنا عہدہ سنبھالا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی نئے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے بھی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والے ہیں جوکہ چین میں بہت کم ہوتا ہے ۔ یاد رہے کہ چین میں وزیراعظم حکومت کے روزہ مرہ کے معاملات چلاتے ہیں ۔ لی کی چیانگ چین کی کمیونسٹ جماعت میں دوسری اہم شخصیت ہیں اور انہوں نے وزیراعظم کے عہدے پر سابق وزیراعظم وین جیاباؤ کی جگہ لی ہے ۔ لی کی چیانگ کو 5سال کیلئے وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے مگر امید کی جا رہی ہے کہ وہ بھی وین جیا باؤ کی طرح 10سال اس عہدے پر فائز رہیں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں