شام - خانہ جنگی خاتمے کے نئے اقدامات سے اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-03

شام - خانہ جنگی خاتمے کے نئے اقدامات سے اتفاق

روسی صدر ولادیمیر پوٹین اور امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے وزرائے خارجہ سے کہا ہے کہ شام کی خانہ جنگی کے اختتام کیلئے نئے اقدامات پر قریبی ربط برقرار رکھیں ۔ کریمیلن نے کہا ہے کہ پوٹین اور اوباما نے یہ بھی عہد کیا کہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو روس، امریکہ تعلقات کیلئے نقصاندہ ہوں گے جو شام پر اختلافات کی وجہہ سے اور حریفوں کے ساتھ پوٹین کے سلوک کے بشمول دیگر کئی مسائل پر اس وقت سے کشیدہ ہیں جب پوٹین نے گذشتہ مئی میں صدر کے طورپر ایک نئی معیاد کا آغاز کیا تھا۔ اس دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے وارننگ دی کہ شامی فوج اور باغیوں نے جنگ جاری رکھی تو شام کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ انہوں نے یہ وارننگ حالات کے اس موڑپر دی جہاں کھڑے باغی فوج کے سربراہ نے اقوام عالم سے بشارالاسد کی فوج سے نبرد آزمائی کیلئے ہتھیاروں کا مطالبہ کیا ہے ۔ بان کیمون نے کل یہاں ایک بیان میں کہاکہ شام میں بحران کا فوجی حل ملک کو تقسیم کر دے گا اس لئے ضروری ہے کہ شامی فوج اور باغی جنگجوؤں کے درمیان دو سال سے جاری تنازعے کے خاتمہ کیلئے نئے سرے سے امن کوششوں کو آگے بڑھایا جائے ۔ انہوں نے تمام شامی فریقوں پر زور دیا کہ وہ مذا کرات کی میز پر آئیں اور عالمی برادری بھی شامی تنازعہ سے اپنی توجہ نہ ہٹائے ۔

Obama, Putin to seek new plans to end Syria civil war

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں