اوباما - 85 بلین ڈالر کٹوتی منصوبے پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-03

اوباما - 85 بلین ڈالر کٹوتی منصوبے پر دستخط

امریکی صدر بارک اوبما نے 85بلین ڈالر کی کٹوتیوں کے منصوبے پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے نتیجے میں انہوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے ۔ وائٹ ہاوس میں ہونے والے مذا کرات کے غیر فیصلہ کن اختتام پر صدر اوباما نے کانگریس میں موجودہ ریپلیکنس کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ان کٹوتیوں کو ہونے دیا کیونکہ وہ ایک واحد خامی کو دور کرنے پر تیار نہیں تھے جس سے خسارے میں کمی کی جاسکتی تھی۔ ان کٹوتیوں پر دوسال پہلے سے کام ہورہا تھا جس سے بچنے کیلئے صدر اوباما نے آخری کوشش کے طورپر گذشتہ روز کانگریس کے رہنماؤں کو وائٹ ہاوس طلب کیا تھا مگر اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ جبکہ آئی ایم ایف نے بھی خبردار کیا ہے کہ اس سے عالمی معیشت پر شدید برے اثرات پڑیں گے ۔ اوباما نے کہاکہ ان کٹوتیوں کی وجہہ سے ساڑھے سات لاکھ ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ "ہمیں غیر دانشمندانہ قسم کی سلسلہ وار کٹوتیاں نہیں کرنی چاہئیں ایسی چیزوں پر جن پر کاروبار اور کارکنوں کا دارومدار ہو" کانگریس کے ریپبلیکن اسپیکر جان بوئز نے مذا کرات کے بعد کہا کہ "میرے نزدیک ٹیکس آمدنی پر بات چیت ختم ہو چکی ہے جبکہ اب اخراجات کے مسئلے پر بات چیت ہو گی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگلے مہینے فنڈنگ کا قانون منظور نہ ہونے کی صورت میں منظور شدہ عارضی وفاقی بجٹ کی معیاد 27مارچ کوختم ہو جائے گی اور اگر نیا بجٹ منظور نہ ہوا تو اس سے وفاقی حکومت کے کئی ادارے بند ہو سکتے ہیں ۔

Obama signs order to begin $85B in spending cuts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں