نیلور - جاپان ایسوزو کمپنی کی کار تیاری پلانٹ کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-16

نیلور - جاپان ایسوزو کمپنی کی کار تیاری پلانٹ کا منصوبہ

جاپان کی کار ساز سرکرہ ادارہ ایسوزو موٹرس نے آج ہلکی پھلکی تجارتی گاڑیاں ( لائٹ کمرشیل وہیکلس) کی تیاری کیلئے ہندوستان میں پلانٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔ جو 1500کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں قائم کیا جائے گا جہاں سالانہ ایک لاکھ گاڑیاں تیار ہوں گی۔ ایسوزو موٹرس نے ریاستی حکومت کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں تاکہ ضلع نیلور کے سری سٹی میں پلانٹ قائم کیا جائے ۔ ایسوزو اور ریاستی حکومت کے عہدیداروں نے یہاں چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کی موجودگی میں یاداشت مفاہمت پر دستخط کئے ۔ نئے پلانٹ کیلئے ایسوزو نے 4.30لاکھ مربع میٹر اراضی حاصل کر لی ہے جبکہ یہی مقام بھرپور لائٹ کمرشیکل وہیکلس سرگرمیوں کا مرکز رہے گا۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ مستقبل میں سالانہ ایک لاکھ گاڑیاں فروخت کی جائیں ۔ پی ٹی آئی کے بموجب جاپانی آٹو ساز ایسوزو 5تا7سال کے عرصے میں ضلع چتور میں تیاری پلانٹ قائم کرنے 1500کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ کمپنی اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکلس اور پک اپ ٹرکس تیار کرے گی۔ کمپنی نے آج ریاستی حکومت کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ۔ ایسوزو ہندوستان میں وہیکلس کی اسمبلنگ کے کنٹراکٹ کیلئے دیگر کمپنیوں بشمول ہندوستان موٹرس اور جنرل موٹرس سے بات کر رہی ہے ۔ کمپنی کا پلانٹ کارکردہونے تک بات چیت مکمل ہو سکتی ہے ۔ ایسوزو موٹرس انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائرکٹر شیگیرو و کابیشی نے اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی کہ یہ پلانٹ 100ایکڑکے رقبہ پر مشتمل ہو گا۔ اس کی سالانہ کل گنجائش 1.2لاکھ یونٹس ہو گی۔ کل گنجائش کے منجملہ ہمیں توقع ہے کہ 80ہزار یونٹس ہندوستانی مارکٹ میں ہی فروخت ہوں گے جبکہ مابقی 40 ہزار یونٹس برآمد کئے جائیں گے ۔ پلانٹ 2015یا 2016 کے ختم تک کام کرنا شروع کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ مارکٹ طلب کے انحصار پر ابتدائی گنجائش لگ بھگ 50ہزار یونٹس کی ضرورت ہے ۔ ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے بموجب کمپنی نے پلانٹ کے قیام کے ئلے 5تا7برس کی مدت میں 1500کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کا عزم کیا ہے ۔ ریاستی حکومت دیگر سہولتوں کے علاوہ ویاٹ کی واپسی اور برقی شرح میں سبسیڈی کا پیشکش کر رہی ہے ۔ ایسوزو پہلے ہی یوٹیکل وہیکل SUV MU7 کا آغاز کیا ہے جس کی قیمت 23.7لاکھ روپئے ہے ۔ دوپک اپ ٹرکس D-Maxرینج کے 6.78 لاکھ اور 8.09 لاکھ قیمت مقرر کئے جنہیں تھائی لینڈ سے برآمد کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کا انکشاف کئے بغیر انہوں نے کہاکہ ہم اپنے پلانٹ کے ساتھ تیار ہیں ۔ ہمیں کنٹراکٹ اسمبلنگ (پرزوں کو جوڑنا) کا فیصلہ کرنا ہے ۔ اس کیلئے ہم چند کمپنیوں سے ہندوستان میں بات کر رہے ہیں ۔ اندرون ایک سال ہم اسمبلنگ شراکت داری کو قطعیت دیں گے ۔ ذرائع نے بتایاکہ ایسوزو انڈیا، ہندوستان موٹرس اور جنرل موٹرس انڈیا سے ممکنہ شراکت داری کیلئے بات کر رہی ہے ۔ کمپنی نے حیدرآباد اور کوئمبتور میں اپنی ڈیلر شپ کا آغاز کیا ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا پلانٹ میں ڈیزل انجن تیار کرنے کا منصوبہ ہے ؟ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ہندوستانی مارکٹ کے اعتبار سے یہ بات ممکن ہے تاہم فی الحال ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ ابتداء میں SUV اور پک اپ ٹرکس کی تیاری کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی مارکٹ کیلئے موزوں مزید پراڈکٹس کو متعارف کرنے کمپنی کوشش کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابتداء میں ہم ہندوستانی مارکٹ کی طلب کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ مستقبل میں کمپنی پڑوسی ممالک جیسے سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کیلئے بھی برآمدت پر غور کیا جائے گا۔

Isuzu signs MoU to set up LCV plant in Nellore, Andhra Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں